دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہونیوالی ویڈیو لنک کانفرنس اکتیس مارچ کی دوپہر دو بجے شروع ہوگی

پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

پی پی پی رہنما حسن مرتضی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ٹیلفون کرکے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ،،،،

حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے ،،،

قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ہونیوالی ویڈیو لنک کانفرنس اکتیس مارچ کی دوپہر دو بجے شروع ہوگی ،،،

جس میں جماعت اسلامی اور نون لیگ نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ،،،

پنجاب کی حکمران جماعت تحریک انصاف کو بھی اے پی سی کیلئے مدعو کیا ہے ،،،

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست عبادت ہے اے پی سی کا

ایجنڈہ عوام کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

About The Author