دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع دکی میں کرونا ڈیوٹی سے انکار کرکے محکمہ صحت کے دو اہلکار فرار ہوگئے

لیویز فورس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے

ضلع دکی میں کرونا ڈیوٹی سے انکار کرکے محکمہ صحت کے دو اہلکار فرار ہوگئے لیویز فورس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے

ضلع دکی میں محکمہ صحت کے دو اہلکار کرونا ڈیوٹی کے سلسلے میں اسکریننگ پوائنٹ مندے ٹک سے فرار ہوگئے۔ڈی سی دکی قربان علی مگسی کے مطابق

دونوں اہلکاروں کی ڈیوٹی مندے ٹک اسکریننگ پوائنٹ پر تھی۔مگر انہوں نے ڈیوٹی سے انکار کرکے فرار ہوگئے۔

جسے لیویز فورس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے۔گرفتار اہلکاروں میں نیوٹریشن اسسٹنٹ پیر محمد ،اور عبدالمنان شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف ایفٹیمک ڈیزیز ایکٹ 1958 دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

دفعہ 188 کے تحت تین ماہ کی سزا اور جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

About The Author