نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ادارہ صحت میں چینی ڈاکٹرز کے ساتھ سیشن کا اہتمام

پاکستان اٹامک انرجی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیموں نے شرکت کی

قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے کنٹرول اور منیجمنٹ کے حوالے سے آج چینی ماہرین صحت

اور پاکستان ماہرین صحت کے مابین ایک سیشن کا اہتمام کیا تاکہ چائنہ کے رسپانس کے متعلق

معلومات کے تبادلے اور چائنہ کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اس میٹنگ میں قومی ادارہ صحت ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، پولی کلینک ، فیڈرل جنرل ہسپتال نرم ، نیسکام ،

پاکستان اٹامک انرجی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیموں نے شرکت کی۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے

ہیلتھ پروفیشنلز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

چائنہ کی ہیلتھ ٹیم جو کہ ماہر متعدی امراض ، انتہائی نگہداشت کے ماہر ، انفیکشن کنٹرول ماہر ،

طبی ماہر اور آؤٹ بریک کنٹرول کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل تھی۔

میڈیکل ٹیم کے سربراہ پروفیسر مو منگول نے COVID-19 کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح چین کی حکومت، عوام اور ہیلتھ کمیونٹی نے کرونا وائرس کی سرویلنس اور اسکے کنٹرول میں کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر لی فیگوسن نے انتہائی نگہداشت کے مریضوں کی تشخیصی اور کلینیکل مینجمنٹ کے بارے میں نمایاں خصوصیات بیان کیں۔

انہوں نے COVID-19 کے مریضوں کی بہت سی طبی مثالیں پاکستان کے ڈاکٹروں اور صحت کے عملے کے ساتھ شیئر کیں۔

انہوں نے کوویڈ کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے بارے میں اپنی مہارت اور چینی نقطہ نظر کو بھی بیان کیا۔

سیشن کے دوران ، چینی ماہرین نے تمام سامعین کو سوالات کے لئے خیرمقدم کیا اور کوویڈ 19 پر بہت ہی صحتمند بحث ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، میجر جنرل عامر اکرام نے چائنہ کی ہیلتھ ٹیم اور میٹنگ کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

عالمی وبا کے کنٹرول کے حوالے سے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

قومی ادارہ صحت پاکستان کے تمام صوبوں اور ریجنز کے لئے اسی طرح کے تحقیقی

اور تکنیکی پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

About The Author