دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،،

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ۔ اکثر جگہوں پر تو یہ مل بھی نہیں رہا ۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،،

لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خور میدان میں آ گئے ۔

کوئٹہ کی عام مارکیٹوں میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1600روپے تک جا پہنچا ۔۔

صارفین عام مارکیٹ میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر پریشان نظر آرہے ہیں۔۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹور پر20 کلو آٹے کا تھیلہ 800روپے میں دستیاب ہے۔۔

شہری کہتے ہیں شہر میں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اس کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں ۔

About The Author