دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں جاری حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران شہر کی فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے

کراچی شہر میں گزشتہ 2 روز میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی تھی۔ جس سے دنیا کے دیگر شہروں میں کراچی 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا۔

شہر قائد میں حالیہ لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹ بند ہے اور صنعتی سرگرمیاں محدود ہیں جس کی وجہ سے  شہر کی فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح میں کمی سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بھی بہتری آئی ہے البتہ شہر کی فضا اب بھی حساس افراد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے صحتمند فضا کی پیمائش کے لیے صفر سے لیکر 50 تک کی شرح مقرر کی ہے۔ 51 سے 100 تک معتدل، 101 سے 150 تک حساس افراد کے لیے مضر جبکہ 151 سے 200 تک کی شرح مضر قرار دی جاتی ہے۔

کراچی شہر میں گزشتہ 2 روز میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی تھی۔ جس سے دنیا کے دیگر شہروں میں کراچی 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا۔

اس وقت شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو سے ڈیڑھ سو کے گرد گھوم رہا ہے۔ جو حساس طبیعت افراد کے لیے مضر ہے۔

فضائی آلودگی میں کمی اور اضافے کی صورت پاکستان کا نمبر بھی 24 ویں سے 30 ویں کے گرد گھومتا رہتا ہے۔

About The Author