بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ
کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لئیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس کا غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،آج ضلع بھر کے کئی ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مند افراد میں اشیائے خوردونوش ان کی دہلیز پر جاکر تقسیم کیں
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر مخیر حضرات کے تعاون سے بہاولنگر پولیس کی جانب سے غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،گھر گھر جاکر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امروز ایس ایچ اوز سٹی اے، بی ڈویژن بہاولنگر، میکلوڈ گنج، صدر ہارون آباد، کھچی والا اور فورٹ عباس نے اپنےاپنے علاقوں کے مخیر حضرات کے تعاون سے موجودہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ مستحق افراد میں راشن ان کی دہلیز پر تقسیم کیا،کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں ۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا اور دوسروں کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔موجودہ حالات میں عوام کو پہلے سے بڑھ کر ایک دوسرے کی مدد کے لئیے میدان میں آنا چاہئیے ۔ان مشکل حالات میں پولیس جہاں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہے ۔وہیں مخیر حضرات کے تعاون سے بہاولنگر پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ قابل ستائش عمل ہے ۔ اس سلسلے کو جاری رکھا جاے گا۔
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا