دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

پولیس نے ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ اور مجسٹریٹ کالونی کو سیل کردیا

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے۔

پولیس نے ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ اور مجسٹریٹ کالونی کو سیل کردیا۔

علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔ پولیس اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی کررہی ہے۔

اسلام آباد کاعلاقہ شہزاد ٹاؤن بھی سیل ہے۔ متاثرہ شخص کی اہلیہ اور بھائی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں راشن تقسیم کیا گیا۔

احتیاط کریں۔۔۔۔گھروں میں رہیں۔۔۔۔کورونا وائرس سے بچنے کا بہترین حل۔۔۔

راولپنڈی کے علاقوں ڈھوک کشمیریاں۔۔۔ڈھوک پراچہ اور مجسٹریٹ کالونی میں پولیس نے گشت بڑھا دیا۔۔۔

اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے۔۔

پولیس نے تینوں علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کردیا ہے۔۔۔

سپرے بھی کیا جارہا ہے۔۔۔ایس پی راول رائے مظہر نے علاقوں کا دورہ کیا۔۔

ان کا کہنا کہ یہاں سے 10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔۔

20 افراد کو مشتبہ ہونے پرقرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔۔

دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹائون میں بھی کڑا پہرہ ہے۔۔۔

اے سی سیکرٹریٹ اسد اللہ کے مطابق متاثرہ شخص سے ملاقات کرنے والے 17 نمونوں میں سے 2 کے ٹیسٹوں کی رپورٹ آگئی جو مثبت ہے۔۔

انتظامیہ نے بہارہ کہو کوبند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

اے سی سیکرٹریٹ نے شہزاد ٹائون میں مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا۔۔۔

About The Author