نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28فروری 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

لاک ڈاون کے باعث کورونا وائر س کیسز میں کمی واقع ہونے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث کورونا وائر س کیسز میں کمی واقع ہونے لگی، روزانہ اوسط 140 نئے کیسز کی تعداد 108پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون سے قبل ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطً 140 کیسز سامنے آرہے تھے۔ تاہم بروقت لاک ڈاون کے فیصلے سے یہ تعداد 108 کیسز روزانہ پر آگئی ہے۔

پاکستان میں 26 فروری کو پہلے کورونا وائر س کیسز کی تصدیق کی گئی۔دیگر ملکوں میں تباہی دیکھتے ہوئے حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی بنائی، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کی سرگرمیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور لاک ڈاون نہیں کیا جائے گا۔

لاک ڈاون سے لاکھوں دیہاڑی دار افراد کا روزگار متاثر ہو گا۔ 15 مارچ سے قبل ان کیسزکی تعداد میں ایک ایک افراد کا اضافہ ہو تا رہا۔تاہم15 مار چ کے بعد سے ان کیسز میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا اور اوسطً 140کیسز روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے لگے۔

مگر اب یہ تعداد بہت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ لاک ڈاون کے بعد 23 مارچ کے بعد سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیس کی تعداد میں کمی ہوئی اور روزانہ کی بنیاد پر 108 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں
٭٭٭
متاثرہ افراد کے لئے رضاکاروں پر مشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن سے پریشان حال غریبوں کو گھر پر کھانا پہنچانے اور اس وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں پر مشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دے دی ہے

. وزارتِ یوتھ افیئرز کے مطابق وزارتِ یوتھ افیئرز نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا ہے، اس فورس میں رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر شروع ہوگی.وزارتِ یوتھ افیئرز کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ڈیجیٹل فارم تیار کیا جا رہا ہے جو 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا،

اس ڈیجیٹل فارم میں نام، پتہ، عمر، موبائل نمبر، یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی.

وزارتِ یوتھ افیئرز نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہو جائے گی، فورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی وزارتِ یوتھ افیئرز کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے،

اس فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان رجسٹریشن کرا سکیں گے.وزارتِ یوتھ افیئرز نے بتایا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی، جس کے لیے ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اس کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا

‘وزارتِ یوتھ افیئرز کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈا?ن یا کرفیو کی صورت میں متحرک ہو کر کام کرے گی.وزارتِ یوتھ افیئرز نے مزید بتایا ہے کہ کورونا ٹائیگرز فورس ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی کرے گی اور خوراک پہنچائے گی

وزارتِ یوتھ افیئرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ٹائیگرز فورس ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کر سکے گی، اس کے رضا کار قرنطینہ سینٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کریں گے.
٭٭٭
کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال ، تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی موجود ہ صورتحال ، تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کے علاوہ سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر شمیریز خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود،

این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان، ڈائریکٹر حلال فوڈ ڈاکٹر عظمت، انچارج آپریشنل رُوم انور شیرانی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے شرکاءکو بتایا کہ گاو¿ں ٹیکن یونین کونسل زندانی اور گاو¿ں سید نگر یونین کونسل کوٹلہ سیداں کے رہائشی محمد عامر ولد محمد قاسم جو کہ چند روز قبل بیرون ملک سے آیا تھا اور مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہو گیا جس کے بعد مذکورہ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر دیا گیا ہے اور وہاں پر محکمہ صحت کے عملے نے سیمپلنگ کا عمل جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ علاقے میں ضابطہ فوجدار ی کی دفعہ 144اور این ڈی ایم اے ایکٹ کے سیکشن 33کے تحت مکمل سیل کر دیا گیا ہے اورہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے تاہم اس سلسلے میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہےں ۔ محکمہ فوڈ کی جانب سے علاقے میں اشیاءخوردونوش کی فراہمی و دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ محکمہ پولیس مذکورہ پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔ اسی طرح ٹی ایم اے کی جانب سے ڈس انفکشن سپرے کا عمل بھی جاری ہے۔

اجلاس کے دوران سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں ریپڈ رسپانس ٹیموں کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ سرویلنس کا عمل جتنا مضبوط ہو گا اتنا ہی اس وباءکو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملے گی

لہذا ریپڈ رسپانس ٹیموں کی استعداد کار کو بڑھایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ احتیاط برتیں اور اپنے پیاروں کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں۔
٭٭٭
کورنٹائن کیے گئے علاقوں میں مشتبہ افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محموداور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود کے ہمراہ گاو¿ں ٹیکن یونین کونسل زندانی اور گاو¿ں سید نگر یونین کونسل کوٹلہ سیدان کا دورہ کیا

جہاں گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا نوجوان کی ہلاکت کے باعث علاقہ میں مبینہ طور پر جان لیوا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کے خدشات کے باعث حفاظتی تدابیر کے تحت ان دونوں علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرکے پورے علاقہ کو کورنٹائن کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے علاقہ کی موجودہ صورتحال ، فراہم کردہ سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں

کہ علاقے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہر قسم کی نقل و حرکت پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ144اور این ڈی ایم اے ایکٹ کے سیکشن 33کے تحت نافذ پابندی پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭
لاپتہ ہونے والے شخص کی خالی مکان سے قتل شدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گھر سے لاپتہ شخص کی قریبی خالی مکان سے قتل شدہ لاش برآمد ،مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیاگیا ،پولیس ذرائع ،نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود علاقہ دری خیل میں خالی مکان کے اندر غلام سبحانی ولد شاہ بہرام سکنہ دری خیل کی قتل شدہ لاش پائی گئی ، اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ،

ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے قتل کیاگیا،مقتول کے والد شاہ بہرام نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا غلام سبحانی

تین روز قبل راوالپنڈی سے اپنے گھر آیا تھا ،ایک روز قبل وہ شام کو کھانا کھانے کے بعد گھر سے باہر نکلا تھا اور اچانک لاپتہ ہوگیا ، رات گئے تک واپس نہ آنے پر اس کی تلاش کی جاتی رہی تاہم اگلے روز صبح محمد رمضان نامی شخص نے اس کی قتل شدہ لاش کی موجود گی کی اطلاع دی جو کہ قریبی جمعہ خان نامی شخص کے خالی مکان میں پائی گئی ،

پولیس کے مطابق مقتول کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے قتل کیاگیا اور بعدازاں اس کی لاش کو گاو¿ں کے باہر واقع جنازہ گاہ کے قریب جمعہ خان ولد فتح خان کے خالی مکان میں پھینک دیاگیا جوکہ طویل عرصہ سے ویران پڑا ہوا تھا،

پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
سماجی میل جول میں احتیاط برتیں۔ بغیر ماسک اور دستانے پہنے گھروں سے نہ نکلیں،علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کے ہمراہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کے تدارک کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کے ہرقسم کی نقل و حرکت پر پابندی کے حوالے سے

ضلعی انتظامیہ پولیس کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مختلف مقامات اور سرکلر روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس کے جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے اس موقع پر ڈیرہ کے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب جزوی لاک ڈاﺅن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

کیونکہ حکومتی اقدامات عوام کے بہترین مفاد میں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانوں کا استعمال لازمی کریں،

سماجی میل جول میں احتیاط برتیں۔ بغیر ماسک اور دستانے پہنے گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کریں ۔
٭٭٭
عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی پر 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) عوامی اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کاروائی کے دوران 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کی احتیاطی تدابیر کے کے سلسلہ میں

عوامی اجتماعات پر پابندی اور جزوی لاک ڈاﺅن کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی۔ حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر

سٹی پولیس نے محلہ جوگیانوالہ میں تھلہ سمندے والا کے قریب کاروائی کرتے ہوئے فیصل مسیح سکنہ محلہ جوگیانوالہ، قیصر، روہیلہ، رومیو اور من دل مسیح سکنائے مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے ان کیخلاف دفعہ188کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
نکاح کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،دو باراتی گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نکاح کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،پولیس نے دو باراتی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنیالہ میں تھانہ نواب شہید پولیس نے عزیز اللہ نامی شخص کی نکاح کی تقریب میں

ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حضرت علی ولد برکت اللہ اور سعادت اللہ عرف سعید ولد عبداللہ سکنائے وانڈہ عمری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
قہر الہی کو دعوت ،قوم لوط کے پیروکار بدبخت نوجوانوں کی معصوم بچے سے اجتماعی زیادتی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کورونا وائرس کی خونی وباپھیلنے کے دوران بدبخت نوجوانوں کی قہر الہی کو دعوت دینے کی کوشش ،گیارہ سالہ معصوم بچے کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا ، پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پوری دنیا جہاں اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کے لئے استغفار اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش میں مشغول ہے وہاں چند بدبخت افراد نے گیارہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا پولیس ذرائع کے مطابق بدقماش نوجوان مدثر، عدنان اور عرفان عرف ببلو 11سالہ بچے کو کھیلنے کے بہانے بلاکر اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے

اور تھانہ کلاچی کی حدود اراضی عباس خان نزد بھٹہ خشت میں اسے باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کلاچی پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کیخلاف 377/53CPA/34ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو بھائی زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار دو بھائی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود علاقہ جٹہ جال والا موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی عطاءاللہ شیخ اور جمشید پسران محمد امین سکنائے نائیویلہ شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پروآ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
اتفاقی گولی کا نشانہ بن کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اتفاقی گولی کا نشانہ بن کر نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود گاﺅں ماہڑہ میں مہربان ولد اللہ وسایا اپنے گھر میں پسٹل صاف کررہا تھا کہ اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث اچانک پسٹل کے فائر سے وہ ٹانگ پر گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا ،

زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے زخمی کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈیرہ شہر وگردونواح میں مچھروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یک نہ شد دو شد ،کورونا وائرس کی وباء کے دوران موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈیرہ شہر وگردونواح میں مچھروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ،صفائی کے نظام میں لاپرواہی اور مچھر مار سپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہری وبائی امراض سمیت ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ،

عوامی وسماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم اے ڈیرہ کے حکام سے مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت ختم ہونے کے ساتھ ہی ڈیرہ شہروگردونواح میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہوگیا جبکہ انتظامیہ کی توجہ کورونا وائرس کی طرف ہے ،

شہر کے مرکزی مقامات سمیت اندورنی علاقوں کے خالی پلاٹوں ،میدانوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیر اور بارشوں کی وجہ سے کھڑا پانی مچھروں کی افزائش نسل کی نرسیاں بن چکی ہیں ،شہر کے گلی محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہورہا ہے ،

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈینگی سے آگاہی کے لئے بڑے بڑے سیمنار ،واک وغیرہ کا اہتمام کیاجاتاہے لیکن شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی صورتحال سے ناآشنا انتظامیہ مچھروں کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اور سپرے وغیرہ کا اہتمام نہیں کیا جاتا۔

انہوںنے کہا کہ عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر سمیت دیگر حشرات الارض میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں سمیت بچے ،بوڑھے ،عورتیں موذی امراض سمیت ڈینگی کے مرض کے پھیلاﺅکا خدشہ لاحق ہوچکا ہے،

اس صورتحال پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ٹی ایم اے ڈیرہ کے حکام سے ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور مچھر مار سپرے کورکوانے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭٭٭٭
یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی نایاب ہوگئی ،نجی کریانہ سٹورز کے مالکان کی من مانیاں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی نایاب ہوگئی ،کورونا وائرس کے درپیش چیلنج کے ساتھ ساتھ نجی کریانہ سٹورز کے مالکان کی من مانیاں ،عوام کو مشکلات کا سامنا ،ڈی سی ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

عوامی حلقوں کے مطاق ڈیرہ شہر اور گردنواح میں یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،لوگوں کاکہنا ہے کہ مختلف اوقات میں یوٹیلیٹی سٹورز پر چکر لگانے کے باوجود جواب نفی میں ملتاہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں کے کریانہ سٹورز کے مالکان نے مختلف اشیاءکے نرخ اپنی من مرضی کے مقرر کررکھے ہیں ،

عوام نے ڈی سی ڈیرہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سنگین حالات میں از خود سٹورز سمیت کریا نہ کی دکانوں کا دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا جائے تاکہ پہلے سے سنگین حالات کا شکار شہری کم از کم کنٹرول ریٹ پر اشیائے خوردونوش خرید سکیں ،
٭٭٭
مشکل کی اس گھڑی میں تمام مسلمان خدا سے رجوع کریں ،سہیل احمداعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے سرپرست اعلٰی سہیل احمد اعظمی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام مسلمان خدا سے رجوع کریں اور نماز فجر سے قبل دو نماز رکعت توبہ ادا کریں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمیں عام حالات میں بھی اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے لیکن موجودہ حالات میں یہ گزیر ہو گیا ہے۔اس وقت ہم جس کڑ ی آزمائش سے گزر رہے ہیں اس سے صرف اورصرف خدا کی ذات ہی نجات دے سکتی ہے۔

میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ نماز فجر سے قبل دو رکعت نما توبہ پڑھ کر خدا سے رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی اور رحم کی بھیک مانگی جائے۔
٭٭٭
ایک وینٹی لیٹر کو 4 افراد کے لئے استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شوکت خانم اسپتال میں ایک وینٹی لیٹر کو 4 افراد کے لئے استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث خراب صورتحال اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد وینٹی لیٹر کی شدید کمی محسوس کی جارہی تھی تاہم اب ایک وینٹی لیٹر کو چار مریضوں کے لئے استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

یہ تجربہ لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں کیا گیا ہے۔تجربہ موجودہ صورتحال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے تحت کیا گیا۔اسپتال میں 16 وینٹی لیٹرز ہیں جو کہ 64 افراد کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔قبل ازیں ادویات بنانے والی انٹر نیشنل کمپنی ڈی واٹسن نے وینٹی لیٹر کا عطیہ دیا ہے۔

پاکستان میں ڈی واٹسن فارمیسی کے چیف ایگزیکٹو احسن ظفر بختاوری کی جانب سے ایک عدد وینٹی لیٹر عطیہ کیا گیا ہے جو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے حوالے کیا گیا،یہ وینٹی لیٹر پولی کلینک ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے رکھا جائے گا۔

اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی تمام صلاحیتوں اور خدمات کے ساتھ حکومت خصوصا ”طبی میدان میں سرگرم عمل عملے کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اور ہمارا سٹاف رات دن کرونا وائرس کے خلاف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کی قیمت 7900 روپے ہے۔

پنجاب میں سامنے آنے والے تمام کیسز نے بیرون ملک کا سفر کیا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت بالکل مفت ٹیسٹ کررہی ہے۔ ہم نے اپنی کٹس شوکت خانم ہسپتال کو دی ہوئی ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال مفت ٹیسٹ کررہا ہے۔پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔
٭٭٭
مرطوب ‘نیم گرم مرطوب ‘ معتدل آب و ہوا امرود کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گرم مرطوب ‘نیم گرم مرطوب ‘ معتدل آب و ہوا امرود کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے جبکہ امرودکی کاشت کے لئے23ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر 28 ڈگری سینٹی گریڈکا درجہ حرارت انتہائی آئیڈیل ہوتاہے اس لئے امرودکے باغبان امرودکی کاشت کے لئے موزوں موسم سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)نے دوران ملاقات” صحافیوں“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ امرودکا پودا انتہائی حساس طبیعت کا مالک ہوتاہے اس لئے اگردرجہ حرارت گرجائے تو چھوٹے پودے مرجھانا اور مرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امرود کا پودالگانے کے بعد پہلے تین سال تک اسے سردی سے بچانے کا خاص خیال رکھناہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ باغات سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے بہت سے کاشتی امور اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں بروئے کارلاکر اچھی پیداوارلی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرآب و ہوا پودے کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو تو وہاں پھل دار پودے نہیں لگانے چاہئیں۔
٭٭٭
پوری دنیا کی نظریں چین پر ہیں لیکن چین نے پاکستان کی جانب اپنا ہاتھ بڑھا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پوری دنیا کی نظریں چین پر ہیں لیکن چین نے پاکستان کی جانب جب اپنا ہاتھ بڑھا دیا ۔کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے جبکہ چینی یونیورسٹی کی طرف سے کورونا ٹیسٹ کٹس، ماسک اور دستانے بھی دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے لیکن یہ وائرس جس ملک سے شروع ہوا یعنی چین نے اس پر قابو پالیا ہے۔
اس وقت پوری دنیا کی نظریں چین پر ہیں لیکن چین نے پاکستان کی جانب جب اپنا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاوکے لیے پاک چین دوستی کا ایک اور عملی اقدام سامنے آیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں چوہدری سرور اور چینی قونصل جنرل اور وی یو ایچ ایس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں چین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گذشتہ روز چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان کو کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گا۔

چین کے نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد روک تھام سے متعلق معلومات شئیر کی۔چین نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں۔ چین آﺅلیشن کے لیے عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک بھر میں لاک ڈاون ، خیبرپختونخوا حکومت یوٹیلیٹی بل جمع کرانے کیلئے حکمت عملی نہ بنا سکی

بینک کے باہریوٹیلیٹی بل جمع کرانے کیلئے لوگوں کی لمبی لائنیں ، زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے بل جمع نہ کرایا تو جرمانہ ہوگا ،شہری

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاون ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت بل جمع کرانے کیلئے حکمت عملی نہ بنا سکے۔ شہری لائنیوں میں لگنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاون کردیا گیا۔ چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور سندھ میں نماز باجماعت ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔ تاہم خیبر پختونخوا میں لوگوں کو بل جمع کرانے کیلئے لائن میں لگا دیا گیا ،

لائن میں کھڑے بزرگ شہریوں کے کورونا وائر س سے متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے۔شہریوں کاکہنا ہے کہ جان اللہ کے ہاتھ میں ہے بل تو دینا ہی ہونگے ورنہ جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

خیبر پختونخوا میں جزوی طور پر لاک ڈاون کیا جائے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے پہلے بل جمع کرائیں گے پھر دیکھیں گے اپنی جان کا کیا سوچنا ہے۔

خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے بچاﺅکیلئے لاک ڈاﺅن اور دیگر اقدامات تو اٹھائےگئے لیکن بجلی و گیس کے بلوں سے متعلق کوئی حکمت عملی نہ بنائی جاسکی، بینکوں کے سامنے بل جمع کرانے کیلئے قطاریں لگ گئیں، شہری کہتے ہیں حکومت ریلیف فراہم کرے,
٭٭٭
کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کیا گیا۔میتوں کی منتقلی، غسل اور تدفین کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔میتوں کو اسپتال میں ہی غسل دے کر پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا جائے گا۔

میتوں گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لواحقین اسپتال میں مریض کا آخری دیدار کر سکیں گے۔میت کو غسل دینے والا پانی بھی باہر سیورج میں نہیں بہایا جائے گا۔کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی گاڑیوں کو اسپتال سے براہ راست قبرستان منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاءکا استعمال کریں۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحرک

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر متحرک ہے اورآٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ ڈی سی ڈیرہ نے کہا کہ آٹے کی فروخت کیلئے ڈیرہ شہر میں مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ان سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاﺅن ہال ،ٹانک اڈہ ،قریشی موڑ سمیت دیگر مقامات پر ٹرک کھڑے ہیں۔
ا
نہوں نے کہا کہ اس کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے عوام الناس کو آٹا کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
٭٭٭
ملکی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے ہدایات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستانی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملکی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے یہ ضروری ہوچکا ہے کہ نوٹوں کوجیب یا لاکرمیں رکھنے سے پہلے گرم استری کے ساتھ اچھی طرح پریس کیا جائے۔

متعدد ڈاکٹروں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں یہ عمل ہر شہری کو سرانجام دینا چاہیے۔کوشش کی جائے کہ وصول کیے جانیوالے کرنسی نوٹوں کو کاغذ کے کسی لفافے میں رکھ کرجیب میں رکھا جائے اور موقع ملتے ہی ان کو گرم استری سے پریس کرلیا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق دکانداروں کو گاہگ سے ملنے والے نوٹوں کو گننے کے عمل کے دوران ماسک پہننا چاہیے اور گنتی ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرنے چاہئیں۔ایک سوال پر ماہرین نے بتایاکہ بینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے بعد بھی ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے فورا صاف کرنا چاہیے کیونکہ ان مشینوں کی سکرین اور بٹنوں کو ہر طرح کا صارف استعمال کرتاہے۔
٭٭٭
ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جسے ماہرین نے امیدافزا قرار دے دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستان میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جسے ماہرین نے امیدافزا قرار دیا ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکردو میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، دونوں مریضوں کورپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

اس قبل دونوں مریض کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواکے ضلع مردان سے بھی اچھی خبر آئی ہے جہاں تحصیل منگا میں کرونا وائرس کے مزید 3 تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون میں 9 دن قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ صحت یاب ہو گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 9 دن علاج کرنے کے بعد صحت یابی کی صور ت میں خاتون کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔اعدادوشمار کیمطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جسے ماہرین نے امیدافزا قرار دیا ہے۔ خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد کیسز21 تا 50 سال کی عمر کے ہیں، دوسرے ممالک میں کورونا سے متاثرہ مریض ضعیف العمر ہیں، پاکستان کی حد تک ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا وائرس میں کوئی تبدیلی آئی ہے ،یا موسمی تبدیلی کا اثر ہے؟

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1373 ہے جن میں سے 23 صحت یاب ہوچکے ہیں ،
٭٭٭
تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری، نجی سکولز، کالجز یونیورسٹیز اور مدارس 31 مئی تک بند رہیں گے۔

ان چھٹیوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تصور کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وبا کے تحت اداروں کی بندش کا فیصلہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کیا گیا۔
فیصلے کا نوٹیفکیشن چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور جامعات میں چھٹیاں یکم جون تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
٭٭٭
ڈیرہ میں لاک ڈائون کا ساتویں روز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سنیچرکویعنی ساتویں روزبھی مکمل لاک ڈاﺅن رہاجبکہ پولیس وٹریفک اہلکاروں نے شہرمیں موٹرسائیکل اورپرائیویٹ گاڑیوں کے علاوہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ،اکثرمقامات پر موٹر سائیکل اوردیگرگاڑیوں کوبھی روک کرسواریوں سے جانے کی وجہ پوچھی جاتی رہی۔

صوبائی حکومت کی طرف سی22مارچ سے جاری لاک ڈاﺅن میں10اپریل تک توسیع کے بعد سنیچرکے روز ڈیرہ اسماعیل خانمیں مکمل لاک ڈاﺅن رہاتاہم اشیاءضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں،جمعہ کے روز مساجد میں نمازجمعہ کے دوران بھی شہریوں کی تعدادکم رہی

تاہم اس مرتبہ بھی مساجد میں لوگوں کی جانب سے محکمہ اوقاف کی ہدایات پرعمل دراامد نہیں ہوا اورنمازیوں نے صفیں ترتیب دے کر جبکہ بچے اوربوڑھے حضرات بھی نمازجمعہ کے اجتماعات میں شریک ہوئے دوسری جانب لاک ڈاﺅن کے دوران پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے شاہراہوں پرچلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے شہرمیں داخلے پرپابندی عائد کردی رکشہ اورٹیکسیاں روک کر سواریوں کو اتاراجاتارہاشہرمیں پولیس کی جانب سے رکاﺅٹیں کھڑی کرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے

پرائیویٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل سواریوں سے بھی جانے کی وجہ دریافت کرنے پر چھوڑاجارہاہے اس صورتحال کے باعث نجی شعبوں سے وابستہ ملازمت پیشہ افراداور میڈیا ورکرزکومشکلات کاسامناکرناپڑا اوروہ پیدل سفرکرکے اپنے دفتروں کو پہنچتے رہے۔
٭٭٭
حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں 7اپریل تک توسیع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت نے بجلی بلوں کی ادائیگی میں 7اپریل تک توسیع کردی۔ جمعہ کو پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین 7اپریل تک بل ادا کرسکتے ہیں ،بجلی صارفین پر لیٹ پیمنٹ سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے ،پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو، کمرشل اورصنعتی صارفین بغیر جرمانے کے 7اپریل تک بل جمع کر اسکیں گے۔

وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔واضح رہے صرف گھریلو صارفین اپنے بلوں کی اقساط کروا سکیں گے۔
٭٭٭
بارش کے باعث تمام گلی محلوں اورنشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا رہا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میںحالیہ بارش کے باعث تمام گلی محلوں اورنشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا رہا۔ شہر کی اکثر سڑکوں اور سڑک کناروں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں انتہائی پریشانی رہی جبکہ سبزی وفروٹ منڈیوں میں بہت زیادہ کیچڑ ہونے سے خریداری کیلئے آنے والے مردوخواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعض شہری پھسلن کی وجہ سے گرتے رہے۔ بعض مقامات پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی بارش کے پانی میں شامل ہونے شہری مشکلات کا شکار رہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری پانی جیسے مسائل کا شکار رہے۔

گزشتہ روز بھی دن بھر بادل چھائے رہے اورموسم بھی ہلکا ٹھنڈا رہا۔ بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے شہر کے روڈز سمیت دیگر روڈ ز ٹوٹ پھوٹ رہے ہیں اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ڈیرہ سے صفائی وغیرہ اور سڑکوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
لاک ڈاﺅن میں10اپریل تک توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبرپختونخوامیں تعلیمی اداری31مئی تک بندرہیںگے،لاک ڈاﺅن میں10اپریل تک توسیع

سرکاری دفاتر میں عام تعطیل میں5 اپریل تک توسیع ، صوبے میں کوروناکیسزکی تعداد176ہوگئی،اب تک تین اموات ہوئیں جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث قیدیوں کی ضمانت پررہائی کیلئے حکومت رقم اداکریگی،

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے

صوبائی کابینہ نے صوبے بھر میں ہنگامی بنیادوں پر 500 ریپیڈ ریسپانس ٹیمیں بنانے کی منظوری دے دی جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ کر انہیں امداد فراہم کریں گے۔

کابینہ نے ہیلتھ ورکرز کے بیک اپ کیلئے ریٹائر افراد، طلباءاور دیگر پیشہ وار افراد کو یومیہ ا±جرت کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے
مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ کابینہ نے تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش میں توسیع کی بھی منظوری دے دی جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

سرکاری ونجی تقریبات اور شادی بیاہ وغیر ہ پر30 اپریل تک پابندی ہو گی۔ماسوائے ضروری محکموں کے سرکاری دفاتر میں عام تعطیل میں5 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ عرس ، میلوں اور منڈیوں پر 30 اپریل تک پابندی ہو گی۔

ضروری نوعیت کی بھرتیوں کے علاوہ عام بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ انٹرویوز 31 مئی تک معطل ہوں گے۔ مارکیٹوں کی بندش میں 10 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم کوریئر سروسز اور منی ٹرانسفرسروسز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

چند ضروری استثنیٰ کے ساتھ انٹرا اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ 5 اپریل تک معطل رہے گی۔تمام تدریسی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور ڈینٹل سروسز کو ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جیلوں میں قید ا±ن خواتین ،بچوں اور بوڑھوں جو ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے رہا نہیں ہو پارہے ان کی ضمانت کی رقم صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کے پچھلے اجلاس میں سماجی رابطوںاور عوامی میل جول کو کم سے کم کرنے کیلئے جو فیصلے کئے گئے تھے ان پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے اس وباءکے پھیلاﺅ کو خاطر خواہ حد تک کنٹرول کیا گیا ہے۔

اجمل وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں روزمرہ ضرورت کی اشیاءتیار کرنے والے ان صنعتوں کو کھلا رہنے کی اجازت ہو گی جو حکومت کی طرف سے جاری کر دہ احکامات اور گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہیں۔

کابینہ نے قرنطینہ مراکز کے قیام کیلئے 4 ارب روپے مختص کرنے اور فی الوقت ایک ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اسی طرح کابینہ نے 4 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کی خریداری کیلئے 17.5 ارب روپے کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اور دن رات کوششیں کرنے پر تمام محکموں اور انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی۔
٭٭٭
اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 3روپے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے کا ہو گیا جمعہ کودوران ٹریڈنگ ڈالر168 روپے 50 پیسے تک ٹریڈ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے روپے کو سہارا دیا تو ڈالر ریٹ میں کمی ہوئی اور 165روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے،

رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔جمعہ کومارکیٹ کے آغاز پرڈالرایک روپیہ 87پیسے مہنگا ہو کر168روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا،

تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالرکی قیمت میں کمی ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 روز میں ڈالر8روپے 20پیسے مہنگا ہواا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔ سٹیٹ بنک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی واقعہ ہو گئی۔

٭٭٭٭
ڈیرہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری قائم کردی گئی ہے ،علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسماعیل خان(غنچہ نیوز)
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کی سہولت کیلئے لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ دو روز میں مکمل فعال کر دی جائیگی۔

لیبارٹری میں بیک وقت 14ٹیسٹ جبکہ 3گھنٹے میں رزلٹ فراہم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار آ ج سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف، پاک آرمی، انتظامیہ، پولیس سمیت تمام فرنٹ لائن پر موجود اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت قرنطینہ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اقدامات قابل ستائش ہیں لہذا عوام افراتفری سے گریز کریں، احتیاط برتیں اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کریں۔

انہوں نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے بارہ سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 20ہزار خاندانوں کو پیکج دیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر وینٹی لیٹرز کی فراہمی کی منظوری دی تھی اس سلسلے میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو وینٹی لیٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات اور اقدامات تسلی بخش ہیں وہاں پر موجود ہر فرد کا یکساں خیال رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکو مت نے یوٹیلیٹی سٹورز کا خاتمہ کر دیا تھا تاہم ہماری حکومت نے ان کو بحا ل کیا اور ان کی استعداد کو بھی وقت کے ساتھ بڑھا یا جا رہا ہے لہذا اس سلسلے میں جو چند ایک شکایا ت ہیں انکا جلد ازالہ کر لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا سے متعلق مسائل کے پیش نظر یارک گرڈ سٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جبکہ مزید گرڈ سٹیشنز پر کام جاری ہے اور اب ٹرپنگ اورکم وولٹج کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا یا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حالات میں ہمیں ایک قوم بن کر دکھا نا ہو گااور اگر اسی طرح متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتے رہے تو انشاء اللہ معاشی طور پر بھی مضبوط رہیں گے کیونکہ اس وقت معیشت پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف مقامات پر قرنطینہ سنٹرز کا قیام مختلف پلان کا حصہ ہیں اور قبل ازوقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت کے پیش نظر انکا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں اور غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

About The Author