جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: پولیس نے سپر اسٹورمیں چھپائے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرلئے

پولیس کی موجودگی کے دوران اسٹور میں مناسب قیمت پر ماسک فروخت کئے گئے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے مشہور سپر اسٹور پر چھاپہ کر چھپائے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد کرلئے۔

کراچی پولیس ماسک اور سینیٹائزر کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

گلشن اقبال میں ایک معروف سپر اسٹور پر چھاپہ مار کر وہاں چھپاے گئے

ماسک اور سینیٹائزر برآمدکرلئے،، جنہیں ڈبوں میں رکھا گیا تھا۔

اسٹور میں زیادہ قیمتوں میں ماسک اور سینیٹائزر بیچے جا رہے تھے۔

پولیس کی موجودگی کے دوران اسٹور میں مناسب قیمت پر ماسک فروخت کئے گئے۔

About The Author