دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا وائرس کےانیس نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔۔

سندھ میں کورونا وائرس کےانیس نئے کیسز سامنے آگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد چارسو چالیس ہوگئی۔

گیارہ کیس کراچی،ایک حیدرآباد اور سات لاڑکانہ سے سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد ایک سو چودہ ہوگئی ہے۔

وزیراعلی کا لاک ڈاون میں مزید سختی کا فیصلہ۔

دکانیں صبح آٹھ سے شام پانچ تک کھلی رہیں گی۔

نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرکراچی میں 36مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔

کراچی پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔۔

کورونا سے بچنا ہے ،،

تو گھر میں رہنا ہے ۔لیکن لگتا ہے عوام کو یہ سیدھی سادھی بات سمجھ نہیں آرہی۔

وزیراعلی سندھ کا لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کافیصلہ۔ ہفتے سے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں رات 8 کے بجائے شام 6 بجے ہی بند ہوجائیں گی۔

اس طرح دکانیں کھلنے کا دورانیہ 12 گھنٹے سے کم کر کے 9 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نماز جمعہ سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،،

اور مسجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

لاک ڈاون پر اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم پھر رہے ہیں۔

عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا ۔

مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا ہے۔

نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرشہر بھر میں 36مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

اورنگی ٹاون کی دومساجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جبکہ تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

دوسری جانب کراچی پولیس کورونا وارئرس کے باعث لگائی گئی

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے۔

لاک ڈاون کے دوران اب تک شہر بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 329 ایف آئی آرز درج کر کے 1084 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

About The Author