نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کر دیا
اسلام آباد:
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا۔
ترجمان نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس احتساب عدالت کراچی میں دائر کیا گیا جو غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔
ترجمان کے مطابق احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں جبکہ سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی, مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے بھی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،