نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہو گئی

کوریئر کمپنیوں نے لاک ڈاؤن کے باعث ایک شہر سے دوسرے شہر دواؤں کی ترسیل سے معذرت کرلی

لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرمیں ادویات کی ترسیل بند ہو گئی

لاہور:

کوریئر کمپنیوں نے لاک ڈاؤن کے باعث ایک شہر سے دوسرے شہر دواؤں کی ترسیل سے معذرت کرلی۔ پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن سندھ غلام ہاشم نورانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد ادویات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے

مگر ترسیل بند ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث مختلف شہروں میں دواؤں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورئیر کمپنیوں پر پابندی کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر کورئیر کمپنیوں کو دواؤں کی انٹرسٹی ترسیل کی اجازت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی فوری ختم نہ ہوئی تو کورونا کے لئے بنائے گئے

ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوریئر کمپنیوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر دواؤں کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

About The Author