مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کرکٹ سے وابسطہ شخصیات بھی اپنے گھروں تک محصور

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطلی کا شکار ہیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے ساتھ کرکٹ سے وابسطہ شخصیات بھی اپنے گھروں تک محصور ہیں،،

کرکٹرز اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزار رہے،، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور، کامران اکمل اور کپتان اظہر علی اپنے بچوں کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بڑی پزیرائی مل رہی ہے۔۔

کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطلی کا شکار ہیں،،

ٹوکیو اولمپکس2020 کے ساتھ یورو کپ جیسے بڑے ایونٹ ملتوی کردیے گئے، ایسے میں کھلاڑی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔۔

اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ کرکٹر اپنے اپنے گھروں پر ہی ورک آوٹ کررہے ہیں۔۔ جہاں انکا ساتھ انکے بچے دے رہے ہیں۔۔

ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور اپنی کے ہمراہ ورک آوٹ کررہے ہیں انہوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انکی ننھی بیٹی ورک آوٹ میں انکی مدد کررہی ہے۔۔

اسی طرح ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بھی اپنی بیٹی عنائیہ کے ساتھ ایکسرسائز کررہے ہیں۔۔اور انکی بیٹی انکا بھر پور ساتھ دی رہی ہے۔۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی اپنے گھر پر رہ کر فٹنس پر بھرپورتوجہ دے رہے ہیں۔۔ اظہر علی اپنے بیٹے آزان کو کندھوں پر سوار کرکے ورک آؤٹ کررہے ہیں۔۔

%d bloggers like this: