ڈیرہ غازیخان
دفعہ 144 نفاذ کے پیش نظر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے بھر پور اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
ڈی پی او اختر فاروق کا بین الصوبائی و الضلاعی پولیس پکٹس کا اچانک دورہ کیا۔ ضلع بھر کے اہم داخلی و خارجی راستوں سمیت چیکنگ کا نظام سخت کر دیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کو بھر پور تحفظ فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلع بھر کے پولیس جوانوں کو الرٹ کر دیا ہے۔
تمام پولیس ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں۔بعد ازاں ڈی پی او اختر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا
اور شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس دوران ڈی پی او نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی وباسے جیتنے کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں۔
عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس وائرس سے بچا جا سکے۔ڈی پی او اختر فاروق نے ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ
اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں۔اور کررونا سے بچنے کے لئے احتیاطتی تدابیر کابھی خیال رکھیں۔
ڈیرہ غازیخان
پی آر او ٹو ڈی پی او محمدکاشف تبدیل۔ حماد یاسر نئے پی آر او تعینات۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق نے چار سال سے تعینات اپنے پی آر او محمد کاشف کو تبدیل کرتے ہوئے حماد یاسر کو نیا پی آراو تعینات کر دیا ہے۔
پولیس اہلکاروں نے محمد کاشف کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں پولیس ملازمین سمیت پریس کلب کے موجودہ و سابقہ عہدے داران سجاد احمد، سہیل رضادرانی،
طارق اسماعیل،اختر علی،فاروق غوری، فہد نصیر،اشرف بزدار،فاروق غوری، شیخ سلیم ودیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بہترین کمانڈر کی نگرانی میں ہمیشہ عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دئیے اسی دوران ڈسٹرکٹ پولیس نے بھر پور کاروائیاں عمل میں لا کر ڈکیتوں،
چوروں، سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں دہشت گردوں وغیرہ یہاں تک کہ ہر وہ کام جو عوام کی فلاح اور حفاظت کے لیے ہو ضروری تھے
سر انجام دیتی آئی ہے اور دیتی رہے گی۔پولیس کی کارگردگی و عوام الناس کی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات اور دیگر فرائض جو ڈیرہ غازیخان پولیس نے انجام دئے
وہ پوری محنت اور ایمانداری سے آفیسران کے احکامات کے مطابق عوام سے شیئرکئے انہوں نے کہا ٹرانسفر اور پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہیں
میرے محکمہ کے تمام پولیس ملازمین میرے بھائی، میرے آفیسران اور ضلع کے تمام صحافی برادر جن کا میں بے حد مشکور ہوں جنہوں نے
ترجمان پولیس کے عہدے پر میرا 4 سال تک بھر پور ساتھ دیا۔میں امید کرتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ بہتر ڈیرہ غازیخان پولیس کے نئے ترجمان حماد یاسر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے کامیاب سفر کو جاری رکھیں گے
ڈ یرہ غازیخان
پنجاب حکومت کی 6 اپریل تک لاک ڈاون کے اعلان اور کررونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھرکی طرح ڈیرہ غازیخان شہر کوٹ چھٹہ،
چوٹی،سخی سرور، شاہ صدر دین، کالا وگردونواح کے علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انجمن تاجرران نے تمام بازار اور مارکیٹیں پانچویں روز بھی مکمل دن طور پر بند رکھیں
جبکہ میڈیکل سٹورز، کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں، تندور، فروٹ شاپس، بیکریاں اور پیٹرول پمپس وغیرہ کھلے حسب معمول کھلے رہے۔
کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیااوراپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔
گزشتہ روز بھی شہر کی تمام سڑکوں پر ہوکا عالم دیکھنے کو ملا۔پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹنیڈ ز ویران نظرآئے۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو ڈبل سواری پر پابندی کے لئے تنبیہ کے لئے سپیکر پر اعلانات ہوتے رہے۔
اورکہا گیا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے ساتھ شہر میں قانوں نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی جاری رہا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے موجودہ صورتحال میں
ہمیں اپنے خاندان کے افرادسمیت اپنے ملک اور شہر یوں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھر پور عملدرآمد کی ضرورت ہی
جبکہ تاجر برادری نے مکمل لاک ڈاون کر کے ذی شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ
ہم آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن مثبت تعاون کریں گے۔ کیونکہ اس میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ سب کو ملکر اللہ پاک سے استغفار کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
ڈیرہ غازیخان
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں احتیاط ضروری ہے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں.
اشیائے خوردو نوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے تاجر برادری کو آگے آنا ہوگا. انہوں نے یہ بات مختلف مارکیٹس کے معائنہ کے دوران کہی.
انہوں نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ دفعہ 144کے نفاذ اور لاک ڈاون کی پابندی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا.
رکن صوبائی اسمبلی نے سڑکوں اوردیگر مقامات پر موجود لوگوں سے بھی بات چیت کی اورانہیں گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی.
انہوں نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
ایم پی اے نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور جنرل سٹورز میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ریٹ لسٹ چیک بھی چیک کی.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے.
قرنطینہ سنٹرز، کنٹرول روم اور دیگر حساس مقامات پر ڈیوٹی دینے والے افسران و ملازمین سرمایہ ہیں عوام کی جان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مرکزی کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے قرنطینہ سنٹرز میں مقیم زائرین کو فراہم سہولیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی.
کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان نے سب سے پہلے ایران کے زائرین کو خوش آمدید کہا او رایئر پورٹ کے نزدیک محفوظ مقام پر قیام،
طعام، میڈیکل اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں.انہوں نے کہاکہ مثبت رپورٹ پر زائرین کو ترک ہسپتال مظفرگڑھ میں آئسولیشن کیلئے منتقل کیاگیا
جبکہ وائرس موجود نہ ہونے کی رپورٹ پردانش سکول میں منتقل کر کے محفوظ ماحول فراہم کیاگیا ہے جہاں ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جا رہاہے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ڈیرہ غازیخان شہر میں جراثیم کش محلول کا سپرے شروع کردیا گیاہے.
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کی گلی،محلوں میں جاکر سپرے کے عمل کا جائزہ لیا
اور ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ کا بھی دورہ کیا. کمشنرنے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں
عوام بھی احساس کریں اور گھروں میں محدود رہ کر انتظامیہ کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ
کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے وائرس سے بچاؤ کیلئے منہ،ناک پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہنیں۔
غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔بار بار جراثیم کش محلول سے ہاتھ دھوئیں۔ سینی ٹائزرز کا استعمال کیا جائے۔
بچوں کو بھی گھر سے باہر نہ جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے تحت گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے۔
خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے پولیس اور دیگرسکیورٹی فورسز کو مقدمات اور گرفتاری کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں
کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ اور ایچ ڈی یونٹ میں سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
سید بہار احمد شاہ نے ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے. انہوں نے ریجنل آفس کی تمام برانچز کا معائنہ کیا
اور عملہ سے ملاقات کی. ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ نے کہا کہ پٹرولنگ ملازمین فرائض منصبی تندہی اور دیانت داری سے سرانجام دیں. انہوں نے کہاکہ
کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے ہدایت کی کہ
لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی جائے اور ملازمین خود بھی احتیاط پر عمل کریں.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سنگھڑ رودکوہی سے سپورٹس سٹیڈیم تونسہ کی چاردیواری کو نقصان پہنچنے کی رپورٹ پرمتاثرہ عمارت کا دورہ کیا.
انہوں نے محکمہ انہار کو رودکوہی کا کٹاؤ فوری روکنے کے احکامات جاری کیے. انہوں نے نقصانات کابھی جائزہ لیا.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف اوردیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے وائلڈ لائف پارک تونسہ کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی رفتار کا جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنر نے بھائی موڑ تونسہ، نیو سبزی منڈی، کلمہ چوک، تونسہ پارک اوردیگر مقامات کا بھی دورہ کیا. انہوں نے تحصیل تونسہ کے سیل پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا .
نرخ چیک کرنے کے ساتھ خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں. انہوں نے کہاکہ ضلع میں آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے.
انہوں نے سیل پوائنٹ پر مامور افراد کو وافر مقدار میں مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے کورونا آئسولیشن وارڈ کا جائزہ لیا.
انہوں نے بہتر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے بوائز ڈگری کالج تونسہ میں قائم آرمی ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا.
پاک فوج کے افسران کے ساتھ ملک کی موجودہ صورتحال، لاک ڈاون اور کورونا کے بارے میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی.
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ ڈویژن میں آٹے کا بحران ہے نہ ہی کسی صورت ہونے دیں گے اس وقت ڈیرہ غازیخان،راجنپور،مظفرگڑھ اور لیہ سمیت جنوبی پنجاب میں اوپن مارکیٹ کے
اندر وافر مقدار میں آٹا موجود ہے یہ بات سابق چیئر مین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں کہا کہ
وبائی مرض کرونا کے باعث ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور عوام خوف میں مبتلا ہے کہ آنے والے ایام میں نجانے حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اس مشکل وقت میں عوام اور حکومت کے ساتھ ہے انہوں کہاکہ اس سے قبل ہی پورے ڈویژن کے فلورمل مالکان کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ
وہ مقامی طور پر اپنے اپنے اضلاع میں آٹے کی شارٹیج کسی صورت نہ ہونے دیں اور منظور شدہ ڈیلروں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ
وہ مقررکردہ نرخوں پر آٹے کی فروخت کو بھی یقینی بنائیں اگر کوئی بھی ڈیلرزائد قیمت وصول کرے تو اس کے خلاف کاروائی کریں ڈیلر شپ منسوخ کردیں
سردار حبیب الرحمن لغاری نے یقین دلایا کہ پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کسی بھی صورت میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کو مات دینے کے لیئے ضروری ہے کہ
شہری خود کو گھروں تک محدود کر کے ناصرف اپنے پیاروں کو اس جان لیواکرونا وائرس سے محفوظ بنائیں
بلکہ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مکمل تعاون کریں
کیونکہ ان حکومتی اقدامات کا مقصد صرف اور صرف کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ فراہم کرناہے۔
ڈیرہ غازی خان
اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان کے صدر سید راشد منیر اور جنرل سیکرٹری ناصر جواد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ
حکومت کا لاک ڈاﺅن کا فیصلہ مفاد عامہ کے لئے کیا گیا جس کا احترام اور اس پر عمل ہم سب پر فرض ہے مگر لاک ڈاﺅن کے باعث جہاں کاروباری حضرات
اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے متاثر ہو ئے وہاں سب سے زیادہ مزدوری کر نے والا دیہاڑی دار طبقہ اخبار فروش بھی شدید مشکلات کا شکار ہے
اخبار فروش طبقہ بھی لاک ڈاﺅن سے بے حد متاثر ہوا اور موجودہ حالات سے بہت فکر مند ہے کیو نکہ اخبارات کی 70%سرکولیشن کم ہو گئی
جس کی وجہ سرکاری دفاتر ،سکول کالجز ،یونیورسٹی ،کاروباری مراکز کا بند ہو نا ہے اس تشویشناک صورتحال پر ہمارے تمام دوست شدید پریشان ہیں
کیو نکہ ہماری آمدن جو کہ پہلے کم تھی اخبارات کی تعداد میں کمی کے باعث اور کم ہو گئی ہے ہم مزدور محنت کش لوگ ہیں
اور اس مشکل وقت میں ہم اپنی حکومت وقت کے ذمہ داران ،مشیر برائے صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی ،
چیئر مین لینڈ ریکارڈ احمد علی دریشک ،وفاقی وزیر موسمیات تبدیلی محترمہ زرتاج گل سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اخبار فروش طبقہ کی مشکلات و مسائل کے پیش نظر
اس طبقہ کے لئے معقول پیکج فراہم کریں کہ ہم بھی اپنے گھر کے معاملات باعزت طریقے سے چلا سکیں ہمیں امید ہے کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اپنے آبائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے
اخبار فروشوں کو جلد پیکج فراہم کر کے ریلیف دیں گے اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل اور آزمائش کی کڑی سے سرخرو فرمائے آمین ۔
ڈیرہ غازی خان
پنجاب بار کونسل کی طرف سے وکلاء کے لئے معلوماتی ، طبّی اور امدادی کاروائیوں کے لئے ایک کروڑ سے امدادی فنڈ کا قیام قابلِ تقلید امر ھے
اس سے وکلاء برادری میں حوصلہ اور ملک کے دیگر اداروں میں اپنے اداروں سے وابسطہ افراد کے لئے امدادی کام کرنے کی تحریک پیدا ھوگی
ان خیالات کا اظہار وکلاء شیخ حیدر فاروق، محمد جنید اسرار ، مرزا جاسم مغل اور ریحان الحسن سیال نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل نے وکلاءبرادری کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرکے اپنی برادری کو احساسِ تحفظ دیا ھے ۔
حکومتِ پنجاب بھی وکلاءبرادری کے اس امدادی پیکیج میں اپنا حصہ شامل کر کے وکلاء کے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ
دیگر اداروں میں بھی اس کا تحرُک پیدا ھو سکے اگر تمام ادارے مُشکل کی اس گھڑی میں متحد ھوکر اپنے اپنے حصہ کا کام کر لیں گے
تو اللہ کی مدد ضرور ھمارے شاملِ حال ھو جائیگی اور ھمارا ملک بہت جلد آزمائش سے نجات حاصل کر لے گا ۔
اُنہوں نے کہا کہ وکلاء برادری اس نازک گھڑی میں ملک وقوم کے شانہ بشانہ کھڑی ھے
اور ھم سب ملکر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ھوے اللہ سے رجوع کرکے بہت جلد اس موضی مرض کو شکست دے لیں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ