مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاولنگر چشتیاں ، ہارون آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بہاول نگر سےصاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کورونا کی وبا کو روکنے کے تمام تر وسائل اور ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور اس وقت عوام الناس “گھر پر رہیں محفوظ رہیں” کے موٹو پر عمل کریں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ اور پاک فوج کے افسران کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی، ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ، ڈی ایف سی، پاپولیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفعہ 144 پر عمل درآمد، عوام کو گھروں پر محدود رکھنے اور لاک ڈاؤن میں عوام کو گھر پر اشیا خوردونوش کی فراہمی کے میکانزم اور فوڈ سپلائی چین کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم کورونا کے خلاف اقدامات کے ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی پی او قدوس بیگ ، ونگ کمانڈرز رینجرز، پاک فوج کے افسران ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران ڈی ایچ او وحید افسر باجوہ نے بتایا کہ ضلع میں بہاول نگر کے شناختی کارڈ کے حامل بیرون ملک سے واپس آنے والے 892 افراد میں سے 890 کی سکریننگ مکمل کردی گئی ہے جو کہ مجموعی طور پر 99.8فیصد ہے جن میں سعودی عرب سے 852،دیگر مختلف ممالک سے 22 افراد، جبکہ ایران سے 18 افراد تھے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ ضلع میں سات قرنطینیہ مراکز قائم ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں تمام انتظامات مکمل ہوں۔ اجلاس میں ضلع میں ایچ ڈی یو، آئسولیشن سنٹرز اور طبی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ سپلائی چین کے معاملات اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔……#


بہاولنگر

تھانہ شہرفرید پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی، عرصہ آٹھ سال سے روپوش،اے کٹیگری کا اشتہاری مجرم زاہد گرفتار، مجرم زاہد راہزنی کے مقدمہ میں ملوث ہے۔جبکہ دوسری کارروائی میں نقب زنی و چوری کے مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری مشتاق، رمضان بھی گرفتار، مجرمان گر فتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع میں رو پوش ہو گئےتھے، تفتیش شرو ع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے حکم پر تھا نہ شہرفرید پو لیس کا اشتہا ری مجرمان کے خلا ف کر یک ڈاؤن جا ری ہے، کا رو ائی کر تے ہوئے شہرفرید پولیس کو گز شتہ آٹھ سا ل سے مطلوب ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری اے کٹیگری زاہد گرفتار۔جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے نقب زنی و چوری کے مقدمات میں ملوث مشتاق اور رمضان کو گرفتار کر لیا. ایس ایچ او تھا نہ شہرفرید سب انسپکٹر لیاقت بوہڑکے مطا بق آٹھ سال قبل مجرم زاہد کے خلا ف راہزنی، مشتاق اور رمضان کے خلاف نقب زنی و چوری کے مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان گرفتا ری کے خو ف سے بیر ون اضلاع کے علاقوں میں رو پوش ہو گئے تھے ۔جس کی تلاش کے لیے تھا نہ شہرفرید پولیس نے مختلف مقا ما ت پر چھا پے ما رے اور جد ید سا ئنٹیفک طر یقہ کا ر تفتیش پر عمل کر تے ہوئے ملزم کو بیرون اضلاع سے گر فتا ر کر کے پابند سلاسل کردیاگیا ہے۔ اور ملزمان سے وقوع با لا کے متعلق مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او لیاقت بوہڑنے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کو ممکن بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی ضلع بہاولنگر پولیس کا سلوگن ہے جس پر ہم کاربند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پو لیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔….#


بہاولنگر

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی پولیس کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ ،
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ ، حکومت پنجاب کے نافذ کردہ لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد، دفعہ 144 کے نفاذ اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے عوامی آگاہی کی خاطر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس پر پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے لاک ڈاون پر انتظامیہ کی جانب سے من وعن عملدرآمدکے عزم کا اظہار اوراس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے، س موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ وہ قانون پر عمل کریں، اپنے گھروں میں رہیں۔تاکہ وہ اس موذی وائرس کرونا سے محفوظ رہ سکیں اور یہ موذی وائرس کا لوگوں میں پھیلاو نہ ہو سکے کیونکہ یہ وائرس سماجی رابطوں اور میل ملاپ سے لوگوں میں منتقل ہورہا ہے۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ شہریوں کوکرونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے……#

%d bloggers like this: