نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے 7 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری

ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی سوٹس، تھرمل گنز، سکینرز، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، سرنج پمپس خریدے جائیں گے

اسلام آباد:

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے این ڈی ایم اے کیلئے 7 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے کرونا سے نمٹنے کے لیے موبائل ایکسرے مشین،

ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی سوٹس، تھرمل گنز، سکینرز، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، سرنج پمپس خریدے جائیں گے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں این ڈی آر ایم ایف،

وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گرانٹ کی منظوری کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے معاون ثابت ہو گی۔

About The Author