نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے ۔

مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ میٹرو بس سروس بھی دن میں دو بار کھلے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں جمعہ کو پبلک دفاتر کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں شہر کے اندر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کی او پی ڈی معطل کرتے ہوئے ایمرجنسی میں کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران میٹرو بس سروس صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 اور دوپہر 3 سے ساڑھے پانچ تک چلائی جائے گی۔

مسافروں کو دوران سفر ایک نشست کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

About The Author