لاہور: لاک ڈاؤن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے سے شہر کی آب و ہوا میں بہتری آ گئی ہے ۔
لاہور کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی فہرست میں رینکنگ بہتر ہو گئی۔
دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکل کر لاہور چھبیسویں نمبر پر آ گیا۔
گذشتہ روز لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر تھا۔
تھائی لینڈ، بیجنگ اور ڈھاکہ ابھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔
3 بھارتی شہر ممبئی، دہلی اور کولکتہ بھی 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، ذیادہ سے ذیادہ درج حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو