دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ٹینکر میں آگ لگنےسے ٹریفک وارڈن سمیت 7 افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث پاس کھڑے گیس ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث پاس کھڑے گیس ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی موٹرسائیکل اور کار پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو کی 15 گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور  واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کر دیں ہیں۔

About The Author