کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ،حکومت پنجاب کاصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ،کوٹ ادو میں جزوی لاک ڈاءون،
تھانہ چوک میں لوگوں کا ہجوم لگا رہا،ڈبل سواری پر بھی عملدرآمد نہکرنے والے حوالات بند،کچھ دوکانیں بھی کھلی رہیں ،ایس ڈی پی او نے وہ دوکانیں بند کرادیں ،
اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا ہے
جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے،
پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے مگر کوٹ ادو میں اس کا مکمل نفاذ نہ ہوسکا،شہری دن بھر شہر میں گھومتے رہے
جبکہ تھانہ چوک میں لوگوں کا ہجوم لگا رہا اور ڈبل سواری پر پابندی پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا،دوسری طرف شہر میں اندرون بازار مکمل بند جبکہ جرنیلی روڈ پر اکچھ دوکانیں بند رہیں
جبکہ کئی شاپنگ مالز بھی کھلے رہے،اندرون بازار مکمل طور پر بند رہا جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانوں کے علاوہ کچھ شاپنگ مال بھی کھلے رہے،
بعدازاں ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے شاپنگ مالزکو بند کرا دیا،دوسری جانب شہر میں فیس ماسک نایاب ہوگئے ہیں
اور 10 روپے والا ماسک 25 سے 30 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گلوز بھی مارکیٹ سے غائب کردیے گئے ہیں ،
دوکانوں پر آٹے کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اور مافیا آٹے کو سٹاک کر ناشروع کردیاہے،اس بارے ڈی ایس پی کوٹ ادو سیداعجاز حسین بخاری نے کہا کہ
6 اپریل تک بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے،
ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم فیملیز اس سے مثتثنیٰ ہوں گی، میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹورز، فروٹ و سبزی منڈیاں ، ادویات، اشیائے خورد و نوش بنانے والی و سپلائی کرنے والی اور طبی سامان فراہم کرنے والی فیکٹریاں کھلی رہیں گی،
انہوں نے کہا کہ شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، اس حوالہ سے شہر اور گردونواح کے علاقوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں ،
عوام حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور کروانا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
کوٹ ادو
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کرونا وائرس کے 2مشکوک مریضوں کی آمد، کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظرٹیسٹوں کیلئے طیب اردگان ہسپتال روانہ کردیا گیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر 14بی کے رہائشی ماسٹر محمد رمضان کی 22سالہ بیٹی جسے5روز سے ٹائیفائیڈ بخار اور گلے میں انفیکشن تھا
گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا کورونا وائرس کے تمام علامات پائے جانے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹکیلئے فوری طور پر طےب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا
جبکہ دوسرا مریض آڑا اکبر شاہ بستی شہیداں کوٹ ادوکے رہائشی محمد ابراہیم گاذرکا27سالہ بیٹا محمد عمران جوکہ 3روز قبل کراچی سے آےا تھا اور6روز سے اسے بخار تھا
کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا جس میں بھی کورونا وائرس کے تمام علامات پائے جانے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیلئے فوری طور پراسے بھی طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،
اس حوالے سے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے بتایا کہ دونوں مریض مشکوک ہونے پر انہیں طیب اردگان ہسپتال ایمولینس کے ذریعے بھجوادیا گیا ہے
جنکی سیمپلنگ کرکے ان کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے،ٹیسٹ جو کہ نشتر ہسپتال یا پھر اسلام آباد سے ہوتے ہیں
جن کے رزلٹ5سے6دن کے بعد موصول ہوتے ہیں ،
اگر ٹیسٹ پازیٹو ہوئے تو ان کا علاج کیا جائے گا اگر اگر ٹیسٹ نیگٹو ہوئے تو انہیں ہسپتال سے فارغ کرکے 14دن کیلئے گھر میں رہنے کیلئے بھیج دیا جائے گا۔
کوٹ ادو
کرونا کی وبا کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج,
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام کا اجلاس کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ منعقد ہوا،اجلاس میں پاک فوج کے بریگیڈیئر راشد،ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین،
ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین سمیت اعلی حکام نے شرکت کی،
اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس،اطلاعات اور محکمہ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے پاک فوج کے اعلی حکام اور دیگر شرکا کو مظفرگڑھ میں حکومتی احکامات پر علمدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈیئر راشد نے کہا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے اور حکومتی ہدایات پر علمدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کے لئے موجود ہے،
انہوں نے کہا ہم سب نے ملکر کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے اور لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود رہنے کے لئے آمادہ کرنا ہے،
انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے کہا کہ
حکومت پنجاب نے صوبہ کی عوام کے مفاد کےلئے صوبہ بھر میں لاک ڈاءون کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ،
جس کے مطابق ضلع بھر میں بازار، شاپنگ مال، نجی اور سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹوریٹ، پارکس سمیت تمام سیاحتی مقامات 6اپریل تک مکمل طور پر بند رہیں گے،
انہوں نے کہا کہ ان 14دنوں تک بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور سماجی رابطوں کو محدود رکھا جائے ،
لاک ڈاءون کے دورا ن کریانہ سٹور، پھل سبزی منڈیاں ، بیکریاں ، میڈیکل سٹو کھلے رہیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ
لاک ڈاءون کے دوران ضلع بھر میں تمام میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے اورمحکمہ صحت کے پاس زندگی بچانے والی تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں ،
انہوں ے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کی وافر مقدار میں موجود ہے ملوں سے روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی فراہم کو یقینی بنایا جائے گا
اس کے علاوہ انجمن تاجران کو پابند بنایا گیا ہے کہ ضلع میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کوسرکاری نرخ پر یقینی بنایا جائے گا
اور کسی اشیاء کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی،ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے کہا کہ
پولیس دفعہ 144 کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے،ڈبل سواری پر پابندی ہے،پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی پر عملدرآمدبھی کروایا جائے گا۔
کوٹ ادو
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے حوالہ سے مختص 25 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ اور ایچ ڈی یو میں انتظامات کا جائزہ لیا،
اس موقع پر ڈاکٹرعلی رضانے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو بریفنگ بھی دی، اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی انتظامات جاری ہیں ،
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ دو میں بھی حفاظتی اقدامات کے تحت 25 بیڈ زپر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنا دیا گیاہے
جہاں پر تاحال کوئی مرض نہیں آیا،گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اشرف خان رند نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں بنائے گئے
25 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو افتخار عرفان باجوہ اور سابق صدر پریس کلب شیخ محمد عثمان بھی ہمراہ تھے،
اس موقع پر انسولیشن وارڈز کے انچارج ڈاکٹر علی رضا نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ
کسی بھی ممکنہ خدشات کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، مگر یہاں پر تاحال کوئی مریض نہیں آیا
جبکہ ڈاکٹرز اور سٹاف الرٹ ہے،اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے انسولیشن وارڈکا معائنہ بھی کیا اور انتظامات مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوٹ ادو
حکومت پنجاب کی جانب سے 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو میں قائم سٹینڈ سے 14 روز کے لئے فیس وصولی روک دی،
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کو احکامات جاری فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں 14 روز کے لئے لاکھ ڈاؤن پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے
عوامی شکایات پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ا دو اسٹینڈ سے فیس وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے 14 روز کے لئے فیس وصولی روک دی ہے،
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے اس کا اس پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
کوٹ ادو
کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے جب قو میں راہ راست سے بھٹکیں تو آفتوں کی زد میں آئیں تمام تر مصیبتوں اور مسائل کا حل قرآن پاک میں موجود ہے
ان خیالات کا اظہار انجمن فروغ تجوید و قرآت پاکستان کے مرکزی چیئرمین قاری محمد ریاض ساجد الازھری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ
ہم نے احکامات خداوندی کو بھلا دیا ہے سنت رسول کو ترک کر دیا ہے اسلئے مسلمانوں کو کرونا وائرس جیسے موذی مرض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کی ناراضگی آفات کا سبب بنتی ہے ہم سب کو مل کر سچے دل سے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں اجتماعی توبہ کریں گناہوں سے اجتناب کریں
اور نماز پنجگانہ باقاعدگی سے ادا کرنے کا اہتمام کریں اللہ تعالٰی غفور رحیم ہیں وہ پاک ذات ہے معاف فرما دے گی۔
کوٹ ادو
کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، شہریوں کی حفاظت کیلئے ڈی ایس پی آفس سمیت سرکل کوٹ ادو میں تعینات پولیس کا عملہ بغیر حفاظتی انتظامات کے ڈیوٹی دینے پر مجبور،
محکمہ پولیس کی جانب سے ماسک اور گلوز تک مہیا نہیں کئے گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق اس وقت پورے ملک میں جہاں کورونا وائرس کا خوف ہے
اور شہریوں کا گھروں سے باہر نہ نکلنے اور حفاظتی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے وہاں شہریوں کی حفاظت کیلئے ایس ڈی پی او آفس کوٹ ادو میں موجود کام کرنے والا سٹاف
اور سرکل کوٹ ادو کے تمام تھانوں کا میں عملہ بغیر حفاظتی تدابیر کے خوف کے سائے میں اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر اپنے فراءض منصبی سرانجام دے رہا ہے ،
جن کیلئے محکمہ سمیت کسی نے بھی ان کیلئے ماسک اور گلوزکا انتظام نہیں کیا جو کہ ایک المیہ ہے ،اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ
ہمارے سیاستدان الیکشن کے دنوں میں کروڑوں روپے کے بینرز پرنٹ کرواتے ہیں مگرآج اس برے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کے لیے پچاس روپے کے ماسک تک نہیں بانٹ سکتے۔
کوٹ ادو
رشتہ داروں نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی اغواء کرلی،نامعلوم مسجد کے باہر سے شہری کا موٹر سائیکل چوری اٹھا کر فرار،
مسلح قبضہ گروپ کی یتیم کی اراضی پر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر خاتون پر تشدد،گائے کی مرہم پٹی کیلئے آئے عطائی ویٹرنری پر ہمسائے کا تشدد،
ڈکیتی کا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے
علاقہ نورشاہ طلائی میں اشرف کھوکھر کے گھر اس کے رشتہ دار ملنگی عرف گانمو کھوکھر،امان اللہ کھوکھر،اقبال کھوکھر،بھبھو کھوکھر اور نذیر کھوکھر داخل ہوگئے
اور گھر میں موجود اس کی جواں سالہ بیٹی لیڈی بی بی کو اغواء کرکے لے گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع منسارام کا
رہائشی محمد شعیب رمضان گزشتہ روز ظہر کی کی نماز پڑھنے کیلئے جامع مسجد شوال گیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری1961ڈی بی ایل 125مسجد کے باہر کھڑی کردی
کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع کہاوڑ اراضی کی دیکھ بھال اس کی بیٹی فریحہ اجمل کرتی تھی،19
مارچ کے روز مذکورہ اراضی پر امین پٹھان نے اپنے یدگر ساتھیوں فقیر خان،سجاد،حمید الدین،منور خان،شہزاد کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی
اور اراضی پر تعمیرات کی کوشش کی ،مزاحمت پر فریحہ اجمل کو سنگین نتاءج کی دھمکیاں بھی دیں ،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسان پور میں فیض بخش ماچھی کی گائے کا سینگ ٹوٹ گیا،
فیض بخش کی بیوی اقبال مائی نے عطائی ویٹرنری ڈاکٹر غلام شبیر سندا کو گائے کی مرہم پٹی کیلئے بلایا تو ہمسایہ حاکم ماچھی طیش میں آگیا
اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فیض بخش کے گھر داخل ہوکر عطائی ویٹرنری غلام شبیر سندا کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،
پولیس محمود کوٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ڈاکو موضع ویرڑ امبرینڈ کے بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں
پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
کوٹ ادو
دفعہ144کی خلاف ورزی،شادی کیلئے اجتماع کرنے پر پولیس کا شادی کی تقریب میں دھاوا،دولہا باراتیوں سمیت فرار،پولیس گوشت کی دیگیں قبضہ میں لے لیں ،
دولہا سمیت شادی کی نگرانی کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے بیش نظر دفعہ144لگا کر شادی اجتماعات اور دیگر اکٹھ پر پابندی لگائی ہوئی ہے،
تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی ناءچ میں گزشتہ روز فیاض حسین کھکھ نے اپنے بیٹے محمد شاہد کھکھ کی شادی کی تقریب منعقد کی
جہاں اس نے بہت بڑا اجتماع کرکے لوگوں کو اکٹھا کیا ہوا تھا،کہ مخفی اطلاع پر پولیس سنانواں نے چھاپہ مارا ،
پولیس کو دیکھتے ہی دولہا محمد شاہد کھکھ،والد فیاض کھکھ سمیت شادی میں آئے تمام باراتی فرارہوگئے،
پولیس نے موقع پر گوشت کی دیگیں قبضہ میں لے لیں ،پولیس سنانواں نے دولہا شاہد کھکھ سمیت اس کے والد فیاض کھکھ اور شادی کے
انتظامات کی نگرانی کرنے والے عبدالرشید کھکھ کے خلاف مقدمہ نمبر104;47;20زیر دفعہ188درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا،4رکشہ سوار شدید زخمی ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق موضع کھر غربی کا رہائشی عمران گشکوری گزشتہ روز شریف دایہ کے بچوں کو کوٹ ادو سے واپس لیکر موضع کھوکھر جا رہا تھا کہ
ٹبی موچی والا کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا،
جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عمران گشکوری سمیت سوار شریف دایہ ،
اس کی2بیٹیاں روبینہ اور نجمہ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا،
جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور رحیم بخش گورمانی موقع سے فرارہوگیا،پولیس سنانواں نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون