مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

24مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ پرعملدرآمد، ،

عوام الناس کی آگاہی،حفاظتی اقدامات وانتظامات کے سلسلہ میں دورہ کیا۔انہوں نےضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے رینجرز، ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ اوز، ایلیٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے دفعہ144 کے نفاذپرعملدرآمد،

حفاظتی اقدامات وانتظامات کی چیکنگ اور عوام الناس کی آگاہی کے حوالے سے دورہ کیا۔ ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی موجودڈیوٹی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ناگہانی آفت سے کم نہیں، جس کے لیے پولیس فورس آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت کی روشنی میں ضلع میں اس آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ضلع بھر میں پولیس فورس کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔تاجر برادری، مذہبی رہنما، میڈیا نمائندگان،

وکلا، سول سوسائٹی،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں،جیسا کہ وہ ماضی میں امن وامان کے قیام کے لیے کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اور ضلع بہاولنگر کیعوام میں سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کا جذبہ موجودہے۔

اسی جذبے سے کرونا وائرس جیسے موذی وباء کے خلاف میدان عمل میں آئیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

دفعہ144 کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کریں اور گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نہ نکلیں اس سلسلہ میں عوام اور شہری پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔


بہاولنگر

دفعہ144کے نفاُذ کی خلاف ورزی، بلیئرڈ گیم پر جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی،

میکلوڈ گنج پولیس نے دفعہ188کی خلاف ورزی پر188ت پ اور قمار بازی کے خلاف مقدمات کااندراج کرتے ہوئے سولہ ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کانفاظ پنجاب حکومت نے کیا تھا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم اور ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او میکلوڈ گنج انسپکٹر چوہدری ندیم اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے باریکا میں ہوٹل سے ظفر اقبال،

شہزاد، خاور، سلطان، اکرم کو گرفتار کیا، جبکہ دوسری کاروائی عبدالخالق، عبداشکور،سرور، عامرکو گرفتار کیاملزمان نے شادی کے موقع پر کھانا کھلانے کے لیے لوگوں کا اجتماع کیا تھا،

اسی طرح اڈہ مرزیکا پر موبائل شاپ سے احمد، الطاف، فدا کو گرفتار کیا،ملزمان کے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پر 188ت پ کے3 مقدمات درج کر لیے۔

جبکہ بستی کسولی میں چار کس ملزمان احمد، عمران، عمر اور طاہر کو گرفتار کیا۔ ملزمان بذریعہ بلیئرڈ گیم جواء کھیل رہے تھے،

قبضہ سے داو پر لگی رقم آلات قماربازی تحویل میں لیتے ہوے مقدمہ درج کرلیا،اس موقع پر ایس ایچ او ندیم اقبال نے کہا کہ

حکومت پنجاب کے احکامات پر لوگوں کے ہجوم کرنے پر دفعہ144 کا نفاذ ہے،

کرونا وائرس سے بچاو اوراس موذی وائرس کی روک تھام کے لیے ضلعی پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔

علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے۔

شہریوں کے جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


بہاولنگر

ڈی پی او قدوس بیگ کادیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالے سے فلیگ مارچ،فلیگ مارچ میں رینجرز، ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ اوز،

ایلیٹ فورس شامل۔فلیگ مارچ کے ذریعے کرونا وائرس سے شہریوں کو آگاہی دینا ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا

,ڈی پی ڈی پی او نےحفاظتی اقدامات و انتظامات کا جائزہ بھی لیا،ڈی پی او قدوس بیگ نے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگائی جانے والی ڈیوٹی و انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے پولیس افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کے بارے میں بریفنگ دی، دفعہ 144 کےنفاذ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،

کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیراپنا کر ہی اس کو ہرایاجاسکتا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے

مقدمات درج کیے جائیں گے، حکومتی احکامات اور قانون کی سو فیصد پابندی کروائ جائے گی،

اس سلسلہ میں مارکیٹس، شاپنگ مال شابنگ پلازے اور عوامی مقامات پر پابندی عائد ہے، عوام اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں،

لاک ڈاون میں موجود رعایت کا غلط استعمال نہ کریں۔ پولیس فورس کرونا وائرس کا مقابلہ جانفشانی سے کر رہی ہے،

ضلع بھر میں پولیس فورس کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، بہاولنگر کی عوام میں سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کا جذبہ موجود ہے،

اسی جذبے سے کرونا وائرس جیسی موذی وباء کے خلاف میدان عمل میں آئیں،شہریوں سےاپیل کی کہ گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نہ نکلیں،

عوام کی سہولت کے لیے بنک، فارمیسی، میڈیکل سٹور، ڈاکٹرز کلینک کھلے رہیں گے۔

ڈسپنسریاں آٹے کی چکی، تندور، پٹرول پمپ، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، اجناس کی دوکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

دودھ دہی، سبزی، گوشت، کریانہ کی دوکانوں اور آٹوورکشاپ پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔

%d bloggers like this: