دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی عدالتوں نے عملدرآمد شروع کردیا

درخواست ضمانت اور ریمانڈ کے علاوہ آج سے تمام کیسز غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کردیئے گئے

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی عدالتوں نے عملدرآمد شروع کردیا۔

درخواست ضمانت اور ریمانڈ کے علاوہ آج سے تمام کیسز غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کردیئے گئے

ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی نے سرکلر جاری کردیا۔ ضلعی عدالتوں میں سول کیسز پر کارروائی معطل کردی گئی ہے۔

خواتین اور پچاس برس سے زائد عمر والے عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ دیگر عملے کے لئے بھی روٹیشن میں ڈیوٹی کے گھنٹے کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کی کراچی بینچ سمیت حیدر آباد ، لاڑکانہ اور سکھر سرکٹ بینچ میں بھی ضمانتوں کی درخواست پر کارروائی ہوگی۔

About The Author