دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کی طرف سے لگائے گئے لاک ڈاون کے دوسرے روز بھی شہر کی سڑکیں سنسان

پہلے روز دفعہ 144کی خلاف ورزی اور ڈبل سواری پر درجنوں گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ،

کوروناو وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت کی طرف سے لگائے گئے لاک ڈاون کے دوسرے روز بھی شہر کی سڑکیں سنسان ہیں،

تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں ،پہلے روز دفعہ 144کی خلاف ورزی اور ڈبل سواری پر درجنوں گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ،

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے خصوصی ویڈیو بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ لاک ڈائون کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

سندھ حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے15روز کے لاک ڈاون کے دوسرے روز بھی شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس نے بیریئر لگاکر سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں کو روک کر باہر نکلنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سینئر افسران کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ۔

جس میں انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کریں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈائون کے فیصلے پر عملدرآمد کریں

کراچی میں لاک ڈاون کےپہلےروز کے اختتام پر کراچی پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے

اعداد وشمار کے مطابق دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 372 شہری گرفتار کئے گئے۔

گرفتار شہریوں کے خلاف 122 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں حسب معمول کھلی ہیں۔

About The Author