دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف برینڈ ماریہ بی کا مالک کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار

ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو نشتر کالونی پولیس نے گرفتار کیا ہے

معروف برینڈ ماریہ بی کا مالک کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار

ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو نشتر کالونی پولیس نے گرفتار کیا ہے.لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق سوئی گیس کالونی لاہور کا رہائشی طاہر سعید معروف برینڈ ماریہ بی کا مالک ہے

اور اس نے عمر فاروق نام کا ایک باورچی رکھا ہوا تھا. طاہر سعید نے عمر فاروق کی طبیعت مسلسل خراب رہنے پر مقامی نجی لیبارٹری سے اس کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹیو آیا.

طاہر سعید نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی بجائے مجرمانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر فاروق کو اس کے آبائی شہر وہاڑی کی بس میں بٹھا دیا.

عمر فاروق دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا. وہ راستے میں مسافروں سے بھی ملا اور گھر جا کر اہلخانہ سے بھی ملا.

نجی لیبارٹری کی طرف سے معمول کے مطابق جب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عمر فاروق کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کی رپورٹ دی تو حکام حرکت میں آئے.

لیبارٹری سے دستیاب ڈیٹا کے پیش نظر حکام نے طاہر سعید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں چلا گیا ہے.

محکمہ صحت کے حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے

جبکہ تفتیش کے بعد ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو حراست میں لے لیا ہے. اس پر الزام ہے کہ

اس نے اپنے ملازم کی مہلک بیماری چھپائی, اس کو عام شہریوں تک جانے دیا اور باقی لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی.

About The Author