دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیمپ جیل لاہورمیں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا

جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں کورونامیں مبتلا قیدی کی رپورٹس مثبت آئی ہے

کیمپ جیل لاہورمیں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،،،،،قیدی گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا اور منشیات کے مقدمے میں رواں ماہ جیل بھیج دیا گیا تھا

جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل میں کورونامیں مبتلا قیدی کی رپورٹس مثبت آئی ہے ،،،

اٹھارہ مارچ کو قیدی نے بخار اور کھانسی کی شکایت کی تھی جس پر اسکا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔

قیدی کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ اٹلی پلٹ قیدی کو رواں ماہ میں ہی منشیات کیس میں جیل بھیجا گیا تھا۔

آئی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کے مطابق ہر جیل میں چار سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام کیا گیا ہے

جہاں پرمشتبہ مریضوں کو رکھا جاتا ہے۔۔۔۔جیلوں میں تمام ملاقاتوں پر بھی پاپندی عائد ہے۔

About The Author