کراچی:
کورونا وائرس کے سبب موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سندھ حکومت نے عوام تک مالی مدد اور راشن پہنچانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی وقارمہدی اور وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گزدر شامل ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مطابق کمیٹی طے کرے گی کہ راشن کہاں دیا جائے اور کہاں کیش ٹرانسفر کیا جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی اشیاء غریب عوام تک پہنچائی جائیں اور فلاحی تنظیمیں اپنے فلاحی کام جاری رکھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت فلاحی تنظیموں سے مل کر کام شروع کر رہی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،