نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

خیبرپختونخوا میں دوسرے روز بھی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رہے، صوبائی حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، خلاف ورزی کرنے پر 7 ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس اور شاپنگ مالز دوسرے روز بھی بند رہے، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی، خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، سات ڈرائیور گرفتار کرلئے گئے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔

صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں، مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہےصرف پٹرول پمپ، کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی


مار سرکاری دورں اور بین الاقوامی سفر کے سرکاری افسران اور ملازمین پر پابندی عائد کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری دورں اور بین الاقوامی سفر کے سرکاری افسران اور ملازمین پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،

سرکاری اداروں میں کورونا سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی میمورنڈم جاری کردیا ہے ،پندرہ دن کے لئے سترہ نکات پر مشتمل حفاظتی گائیڈ لائن سے چاروں صوبائی حکومتوں کو وفاق نے آگاہ کردیا ہے ،خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران کے بیرون ممالک کے سرکاری اور غیر سرکاری دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ،

چاروں صوبوں کے افسران اور ملازمین کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،سرکاری افسران اور افسران کے بین الاقوامی سفر پر پابندی دوہفتوں کے لئے افسران اور ملازمین کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،

سرکاری افسران اور ملازمین کے بین الاقوامی سفر پر پابندی دو ہفتوں کے لئے عائد کی گئی ہے ،تمام افسران اور ملازمین کو ہدایات کی ہے کہ وہ آئندہ احکامات تک بین الاقوامی سفر سے گریز کرے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے یہ اقدام اٹھائے گئے ہیں ،
٭٭٭
ضلع ڈیرہ میں شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،ملک بھر کی طرح شب معراج گزشتہ رات انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی، تاہم کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر مساجد میں شب معراج کے اجتماعات نہیں ہوئے ،

شب معراج کی مناسب سے ضلع بھر کی مساجد پر چراغاں کیا گیا،مسلمانوں نے مساجد میں نوافل کا اہتمام کیاتاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی کے باعث شب معراج کے موقع پر مساجد میں جلسے اور تقریبات منعقد نہیں ہوئیں ،

علماءکرام کا کہنا ہے کہ مسلمان گھروں میں انفرادی طور پر نوافل اور ذکر اذکار کرسکتے ہیں ،ماہ رجب کی 27 ویں شب حضرت محمد معراج کا شرف عطا کیاگیا ،آپ حضرٹ جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی ،

پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا ،وہاں رسول اکرم کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی ،آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی ،امت مسلمہ کے لئے معراج النبی کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔

علمائے کرام نے پورے دنیا کے مسلمانوں کی سلامتی ،بھارت ،مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،
٭٭٭
کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض کی ابتدائی امداد اور آئیسولیشن وارڈ منتقلی کی فرضی مشق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض کی ابتدائی امداد اور آئیسولیشن وارڈ منتقلی کی فرضی مشق ،پولیس ریپڈریسپانس ٹیم،ریسکو 1122اور پولیس کمانڈوزکا ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں جی پی او چوک پرکورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریض کی ابتدائی امداد اور آئیسولیشن وارڈ منتقلی کی فرضی مشق کامظاہرہ کیا،

اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیرشمریز خان اور ڈپٹی کمشنر محمدعمیر نے بھی ان فرضی مشقوں کوخصوصی طور پر دیکھا۔ اس فرضی مشق میں کررونا وائرس مریض کی کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوتے ہی ریپڈ ریسپانس ٹیم،ریسکو 1122اور پولیس کمانڈوز موقع پر پہنچ کر پولیس اس جگہ کو مکمل گھیرے میں لے کر اس جگہ کو خالی کراتی ہے

جبکہ ریپڈ ریسپانس ٹیم کی جانب سے کورونا کے متاثرہ مریض کی ابتدائی امداد اور آئیسولیشن کے عمل کی فرضی مشق دہرائی گئی۔ فرضی مشق کے دوران کورونا کے مشتبہ مریض کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOPکے مطابق فوری امداد فراہم کرتے ہوئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی مشق دہرائی گئی۔

ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں،لڑنا ہے اور ملکر اسکا مقابلہ کرنا ہے اور احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں اور ”گھر میں رہیں، محفوظ رہیں“ کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کرنا ہے اور انشا اللہ عوام کا تعاون حاصل رہا تو ہم اس آفت کو یقینی شکست دیں گے۔
٭٭٭
شہر بھر میں تمام ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کر دئیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لاک ڈاﺅن کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں کو 5مقامات پر بند کر دیا گیا، ٹرانسپورٹ کے تمام اڈے بند ، خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائدکرتے ہوئے ضلع بندی کے سلسلے میںڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی اور خارجی راستوں کو 5مقامات پر بند کر دیا گیا ہے،

شہر بھر میں تمام ٹرانسپورٹ کے اڈے بند کر دئیے گئے،ڈیرہ دریاخان چیک پوسٹ،کڑی خیسور چیک پوسٹ،رمک چیک پوسٹ،چنڈہ چیک پوسٹ اور درا زندہ چیک پوسٹ پر ضلع بندی کے حوالے سے تمام بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہے تاہم ذاتی گاڑیوں پر عوام کی آمد ورفت جاری ہے۔

ادھر لاک ڈاﺅن کے سلسلے میں بازاراور مارکیٹیں دوسرے روز بھی بند ہیں تاہم ادویات، بیکری، جنرل سٹور، کھانے پینے کی اشیاءاور گوشت وغیرہ کی دوکانیں کھلی ہیں ،ادھر ناجائز منافع خوروں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ شہر اور مضافات میں آٹا52روپے فی کلوکی بجائے60سے65روپے فی کلو، چینی 79روپے فی کلو کی بجائے84روپے فی کلو، انڈے فی درجن100روپے کی بجائے110سے130روپے، چھوٹا گوشت775روپے فی کلوکی بجائے1100روپے ،

بڑا گوشت400روپے سے460روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت190روپے فی کلو کی بجائے220روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سبزیوں، بیکری اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا گیاہے۔
٭٭٭
چند دن گھر میں رہنا ہسپتال میں رہنے سے بہتر ہے، سید امتیاز شاہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے کورونا وائرس پر قابو پالینگے، حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے اقدامات عوام کے بہترین مفاد میں ہیں،

چند دن گھر میں رہنا ہسپتال میں رہنے سے بہتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ شہر میں لاک ڈاﺅن کے سلسلے میں بازاروں اور کاروباری مراکز کی بندش کے دوران شہر میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے بازاروں اور چوگلیہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں،

ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) سید امتیاز شاہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا یا عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا ہرگز نہیں بلکہ احتیاط ہی اس وباءسے بچنے کیلئے واحد طریقہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭
دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد ،ڈیرہ پولیس حرکت میں آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد ،ڈیرہ پولیس حرکت میں آگئی، پروآ اور پہاڑ پور پولیس کی کاروائیاں، دولہا کے بھائی سمیت تین افراد کیخلاف مقدمات درج، ایک شخص گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری تقریبات سمیت شادی بیاہ اور دیگر نجی تقریبات پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے،

تاہم حکومتی پابندیوں کے باوجود شادی بیاہ کی تقریبات کے سلسلے میں عوام کے ہجوم کی اطلاعات پر پروآ پولیس نے نائیولیلہ میں ملزم تیمور ولد بابر خان سکنہ نائیویلہ اور چودھوان موڑ پر ملزم محمد اکرام عادل ولد عادل فاروق سکنہ پروآ کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پر ایک ملزم تیمور کو گرفتار کرلیا

اسی طرح پہاڑ پور پولیس نے بستی مقبول آباد کے علاقہ میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر ملزم محمد صفدر ولد اللہ بخش سکنہ پہاڑ پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ڈیرہ شہر میں مکمل لاک ڈاﺅن ،روزمرہ کے معاملات میں مشکلات ، احتیاط ضروری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن سے قبل لاک ڈاﺅن ،ڈیرہ شہر میں مکمل لاک ڈاﺅن ،روزمرہ کے معاملات میں مشکلات ،حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے ،اس طرح نظام نہیں چلے گا ،احتیاط ضروری ہے حکومت کے اقدامات پر عمل کرنا چاہیے ،

شہریوں کا ملاجلاردعمل ،کرونا وائرس کے خطرے سے بچاﺅ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر شہر بھر میں مکمل لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاﺅن کیاگیا ،کریانہ ،تندور ،میڈیکل سٹور کے علاوہ ہر قسم کے کاروباری مراکز بند رہنے سے شہریوں کو روزہ مرہ کے معاملات میں سخت پریشان کا سامنا کرنا پڑا ،

اس حوالے سے شہریوں نے ردوعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت وائرس کے بارے آگاہی پھیلانے کی بجائے کاروباری مراکز بند کروارہی ہے جس کی وجہ سے بھوک اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور غریبوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے ،

حکومت ایسے معاملات میں غیر ضروری خوف پھیلانے کی ہرگز ضرورت نہیں وائرس سے ڈرنے کی بجائے مقابلہ کرنا چاہیے ،دوسری طرف کئی شہریوں نے کہا کہ حفاظتی اقدام کے طور پر جو فیصلہ کیا ہے ،

ہم سب کو اس کا ساتھ دینا چاہیے اور کچھ دن مشکل میں ضرور ہوں گے لیکن جانوں کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔
٭٭٭
عمرہ آپریشن معطل ہونے کے بعد عمرہ ایجنٹ آمنے سامنے آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عمرہ آپریشن معطل ہونے کے بعد عمرہ ایجنٹ آمنے سامنے آگئے ،رقوم کی واپسی کے لئے توں تکرار ،جھگڑے شروع ،عمرہ ویزہ کنفرم ٹکت ،ہوٹلز بلنگ کی ایڈوانس ادائیگی کرنیوالے حجاز روانگی سے محروم افراد نے عمرہ ایجنٹوں کے دفاتر کے طواف کرنے شروع کردیئے ،

پوری رقوم کی واپسی کامطالبہ ،عمرہ ایجنٹ سعودی عرب سے واضع پالیسی کے متظر ،عمرہ زائرین کچھ سننے کے لئے تیار نہیں ،ائیر لائنز سمیت ویزہ ،ٹرانسپورٹ ،ہوٹلز کی رقوم سعودی عمرہ کمپنیوں کے پاس ہیں واپس کریں گے تورقوم واپس لوٹا دیں گے ،

عمرہ ایجنٹوں کا موقف ،عمرہ زائرین کوئی جواز تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہمیں پوری رقم چاہیے ،عمرہ زائرین کے کاروبار بندہونے کی وجہ سے ہرروز ہونے والے نقصان اور دیگر بہانے سننے کے لئے تیار نہیں ،ملک بھر میں عمرہ زائرین اور عمرہ ایجنٹ رقوم کی واپسی کے لئے باہم دست گریبان ہیں ،

عمرہ ایجنٹس کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بے بس دکھائی دے رہے ہیں ،بعض ایجنٹوں نے دفاتر بند کردیئے،بڑے ایجنٹوں نے ملازمین فارغ کرنا شروع کردیئے ،عمرہ زائرین الگ پریشان اور عمرہ ایجنٹ الگ سر پکڑے بیٹھے ہیں،
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے رہائشیوں کو اس مہلک وباءسے محفوظ رکھا جا سکے،محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے رہائشیوں کو اس مہلک وباءسے محفوظ رکھا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے سرکٹ ہاﺅس ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف مکاتب فکر، عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاک آرمی اور پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ میں اپنی جانب سے ڈیرہ شہر کی تاجر برادری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے صرف ایک شارٹ نوٹس پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔

انہو ں نے کہا کہ میری تمام ڈیرہ والوں سے گزارش ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر وہ قدم لیا جا رہا ہے جو عوام کی حفاظت کی خاطر لینا چاہیے لیکن عوام الناس بھی اس سلسلے میں اپنی حفاظت کی خاطر تمام حفاظتی تدابیر پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کریں

خصوصاً اگرآپ کے آس پاس کوئی بھی ایسا فرد جو حال ہی میں کسی دوسرے ملک کا سفر کر کے آیا ہو یا کورونا سے متعلق علامات میں مبتلا ہواس کے بارے میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کوآپریشنل روم کے نمبر 09669280079 پر اطلاع دیں تاکہ ہماری ٹرینڈ کردہ ریپڈ رسپانس ٹیمیں فوری معائنہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات مفاد عامہ کے پیش نظر اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام علاقہ مکین انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں گے کیونکہ کورونا ایک بین الاقوامی سطح کا چیلنج ہے اور اس آفت سے نمٹنے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم اور متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا

ورنہ بے احتیاطی اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے دیگر ممالک کے نتائج آپ کے سامنے ہیں لہذا حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر من و عن عملد رآمد کریں ۔
٭٭٭
کرونا وائرس کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں ،پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین، طلباءاور وہ جو گومل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباءہیں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں ۔

ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ کرونا کےخلاف جہاد میں مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں میں زکوةٰ اور صدقات دیں کیونکہ یہ سب سے بہترین وقت ہے ان کےلئے زکوةٰ اور صدقات دینے کا ،تاکہ وہ لوگ جن کا ذرائع آمدن روزانہ کی کمائی کی بنیاد پر ہے

وہ بھی ضروریات زندگی کےلئے اشیائے خوردونوش خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کو پیٹ پال سکیں اور کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے اپنے گھروں میں رہیں۔ جب تک ان غریب اور نادرا لوگوں کی کفالت مخیر حضرات کرتے رہیں گے تو وہ بھی گھروں سے نہیں نکلیں گے

اور اس طرح ایک تو وہ اس وائرس سے بھی محفوظ رہیں گے اور دوسراان کے گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں گے ۔اس وقت ہماراملک کروناکےخلاف حالت جنگ میں ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم بحیثیت قوم ایک دوسرے کی مدد کریں اور اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کریں چلیں تو انشاءاللہ ہم کرونا وائرس کےخلاف جنگ جیت جائیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ میرے سمیت تمام گومیلین کو چاہئے کہ وہ اس جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورسب سے پہلے خود اور اپنے بچوں کو بھی گھروں میں آئیسولیٹ کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی آئیسولیٹ ہونے کی ترغیب دیں ۔

گومل یونیورسٹی میںکرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو پرخصوصی نشریات کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں ماہرین کرونا سے بچاﺅ بارے حفاظتی تدابیر بتا کر لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں ۔
٭٭٭
موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کی جاسکتی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے جو بہترین مالی منفعت کا باعث بھی بن سکتی ہے نیزشکرقندی کوتھوڑی کھاد اور کم پانی سے بھی اگاکربہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے جس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہے

تاہم شکرقندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ شکرقندی غذائی اعتبار سے بھی انتہائی مفیدہوتی ہے جس میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکارجن کے پاس وافرسرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کو کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکرقندی کے لئے تھوڑی کھاداورکم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بیج کا خرچہ بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
٭٭٭
فصل کی برداشت سے تین سے چارروز قبل ہلدی کے کھیت کو ہلکاپانی لگائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی وترکی حالت میں برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارفصل کی برداشت سے تین سے چارروز قبل ہلدی کے کھیت کو ہلکاپانی لگائیں‘وترحالت میں پتے کاٹ کر الگ کرلیں اورکسی کی مدد سے برداشت کا عمل مکمل کریں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ہلدی کا وترحالت میں برداشت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں پہلے ایک گھنٹہ تک ابالناچاہئیے اورجب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں تو پانی نکال کرانہیں8سے 10دن کیلئے دھوپ میں ڈال کرخشک کرلیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر مطلع آبرآلود ہوتوہلدی نہ ابالی جائے

کیونکہ اس طرح جلدی خشک نہ ہونے پر اس کی رنگت خراب ہو جاتی ہے‘مطلع ابرآلود ہونے کی صورت میں ہلدی کو بھون کر خشک بھی کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
فالسے کے پودے ماہ مارچ میں 6سی9فٹ کے فاصلے پرلگانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو فالسے کے پودے ماہ مارچ میں 6سی9فٹ کے فاصلے پرلگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم کلروالی زمینوں میں فاصلہ کم بھی رکھاجاسکتاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فالسہ کلرکیخلاف بھرپور قوت مدافعت رکھنے والا پھل ہے جس کی مزاحمت دیگرپودوں سے کہیں زیادہ ہے اور یہ کلراٹھی زمینوں میںنہ صرف باآسانی زندہ رہ سکتاہے بلکہ دو سے تین سال کی عمرمیں پھل بھی لے آتاہے۔انہوں نے کہا کہ فالسے کوبیج کے ذریعے اگایاجاسکتاہے اور اس کے بیج 2سی3ہفتے میں اگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پودوں کو کاٹنے کے بعد 6 سے 8کلوگرام فی ایکڑ فی پوداگوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فالسے کی سالانہ کٹائی بہت ضروری ہے کیونکہ پھل صرف نئی شاخوں پر لگتاہے اورپودوں کو تین سے چار فٹ کی اونچائی پرکاٹاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ فالسہ 9سے 12فٹ اونچی جھاڑی بناتاہے ا س لئے ہر سال پھل توڑنے کے بعد پودوں کی شاخ تراشی کی جاتی ہے۔
٭٭٭
معاشرتی فاصلوں میں کمی لانے کیلئے خیبر پختونخواحکومت نے اعلان کردہ کورونا ایمرجنسی کے تسلسل میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ روکنے اور معاشرتی فاصلوں میں کمی لانے کیلئے خیبر پختونخواحکومت نے اعلان کردہ کورونا ایمرجنسی کے تسلسل میں مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخواہ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق طبی ماہرین کے مشاورت پر سماجی فاصلوں میں کمی لانا کورونا وائرس پھیلنے کی بنیادی وجہ ہے،ا س لئے عوامی رابطوں کو ختم کرنے کیلئے تمام مارکیٹ، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ اتوار صبح 9بجے سے منگل (3)دن تک پورے صوبے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تاہم ریسٹورنٹ اور دیگر کھانا بنانے والے دکانوں سے گھروں تک ترسیل کی خدمات جاری رہے گی جبکہ صرف میڈیکل سٹور ، سبزی اور جنرل سٹورز کھلے رہے گے۔
٭٭٭
پی آئی اے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے تمام احتیاطی اقدامات ، طیاروں میں کو جراثیم کش سپرے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی آئی اے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے اور طیاروں میں کو جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا ، پی آئی اے نے اپنی اندر ون ملک پروازوں میں عارضی طور پر مسافروں کو کھانا پیش کرنا اور اخبارات اور رسالے کی فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ اقدامات کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے بچاو کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے ان اقدامات پر مسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خوا ہ ہے ، تاہم احتیاط علاج سے بہتر ہے مسافروں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
٭٭٭
شواہد نہیں ملے کہ کلوروکوئن سے مریض ضروری ٹھیک ہوگا،میڈیکل بورڈ بنا دیا ہے، جو کلوروکوئن کے استعمال کا فیصلہ کرے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے ملیریا کی دوائی کلوروکوئن کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے، پاکستان میں کلوروکوئن کی تیار دوائی اور خام سٹاک سب موجود ہے،

لیکن اس کے شواہد نہیں ملے کہ کلوروکوئن سے مریض ضروری ٹھیک ہوگا،میڈیکل بورڈ بنا دیا ہے، جو کلوروکوئن کے استعمال کا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کلوروکوئن سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ مارکیٹ سے یہ دوا غائب ہوگئی ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا کے علاج کیلئے ملیریا کی دوائی کلوروکوئن کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان میں کلوروکوئن کی تیار دوائی اور خام سٹاک سب موجود ہے۔

لیکن اس کے شواہد نہیں ملے کہ کلوروکوئن سے مریض ضروری ٹھیک ہوگا۔وائرس کے علاج کیلئے کلوروکوئن کے استعمال پر ماہرین کی رائے لے رہے ہیں۔ کہ کورونا کے علاج کیلئے کلوروکوئن کو کب کیسے اور کتنی مقدار میں اور کس کے مشورے سے استعمال کرنا ہے، یہ سب دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شواہد نہیں کہ کلوروکوئین کھانے سے کورونا سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ویب سائٹ پر ڈیٹا گھنٹے کے حساب سے اپ ڈیٹ کیا جائےگا۔پاکستان میں اس وقت مشتبہ مریضوں کی تعداد 5650 ہے،

جبکہ تصدیق شدہ کیسز 646 ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے بیمار افراد کی تعداد 152، سندھ 292، بلوچستان میں 104 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہے۔

آزاد جموں کشمیر میں 1 اور اسلام آباد میں کورونا کے11 مریض ہیں۔ تین لوگ اس بیماری سے انتقال کرگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ5 ہزار ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کے علاج کی تربیت دی جائے گی۔ پھر اس سے مزید ڈاکٹرز کو تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

٭٭٭
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسیز بڑھ رہے ہیں اس کے پھیلاو کو آہستہ کرنے کے لئے کچھ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کریں ، ماہر انفکیشن ڈیزیز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آغا خان اسپتال انفیکشن ڈیزیز کے ماہرڈاکٹر فیصل محمود نے آگاہی کے حوالے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسیز بڑھ رہے ہیں اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس کے پھیلاو کو آہستہ کرنے کے لئے کچھ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کریں۔

انہوں نے کہا جو احتیاطی تدابیر ہم پہلے سے کررہے تھے وہ کرتے رہے گے یعنی ہاتھ صاف رکھنا، منہ ، ناک،آنکھ اور چہرے کو چھونے سے اجتناب کرنا، کھانستے وقت اپنے ہاتھوں کو بچانا اور آستین میں کھانسنا اور اس کے ساتھ ہمیں سماجی دوری اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم لوگوں سے کم ملیں،

گھر سے باہر جانے سے اجتناب کریں اور باہر جانے سے واپسی پر فورا ہاتھ دھوئیں۔انہوں نے کہا کہ ہجوم میں جانے سے پرہیز کریں ، دعوتوں میں نہ جائے اور نہ ہی اپنے گھر کسی کو دعوت پر بلائیں۔ہاتھ ملانے سے گریز کریں اگر کوئی کھانس رہا ہے تو ان سے دور رہے۔

ڈاکٹرفیصل محمود نے مزید کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں ماسک پہننے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اگر صحت مند آدمی ماسک پہن لیں اور ماسک کو نیچے کرنے کے لئے وہ اپنے منہ کو چھوئیں گے تو اس وائرس کا منہ داخل ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کو نزلہ ، زکام ہے یا طبعیت خراب ہے تو اس صورت میں ضرور ماسک کا استعمال کریں اور گھر پر ہے تاکہ جراثیم۔مزید نہ پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وائرس کے پھیلاو کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ پریشان ہونے اور گبھرانے کی ضرورت نہیں وائرس سے متاثرہ زیادہ تر لوگ خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سادہ احتیاطی تدابیر کو اپنانے سے ہم اس وائرس کے پھیلاو کو آہستہ کرسکتے ہے یہ ہمارا فرض ہے تاکہ ہم اور ہمارا معاشرہ صحت مند رہے۔
٭٭٭
غریب طبقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ زکواة، خیرات، عطیات اور صدقات دینے کی تلقین کی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علما حضرات نے کورونا وبا ء کے پیش نظر موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غریب طبقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ زکواة، خیرات، عطیات اور صدقات دینے کی تلقین کی ہے۔

علما کرام نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال میں چونکہ محنت مزدوری کرنے والے افراد صاحب استطاعت طبقے کے خیرات و صدقات کے مستحق ہیں لہٰذہ عوام رمضان سے قبل اپنے خیرات، صدقات و زکوٰة مستحق افراد کو عطیہ کرکے اس مشکل وقت میں اسلام دوستی کا ثبوت دیں۔

علماءکرام کے مطابق عوام طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرکے موجودہ حالات میں ہاتھ نہ ملائیں اور سلام کرنے پر اکتفا کریں۔

علما کرام نے کرونا وبا ء سے جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وبا ءمیں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔علماءکرام نے کرونا وباء کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعادہ کیا

اور جمعے کے خطبات مختصر اور کرونا وبا ءکی آگاہی پر مبنی پیغامات سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا اعادہ کیا۔علمائے کرام نے عوام کی تاکید کی اپنے اپنے گھروں سے بوقت ضرورت نکلیں اور اپنے گھروں میں توبہ استغفار اور نوافل پڑھیں۔
٭٭٭
امراض ایکٹ 1958 کے تحت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے وباء امراض ایکٹ 1958 کے تحت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے گئے

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے وباءامراض ایکٹ 1958 کے تحت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں جن کے تحت ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے اضلاع میں covid.19 کی روک تھام کے لیے صورتحال کے مطابق عوام کے مفاد میں کوئی بھی آرڈر جاری کر سکیں گے

ڈپٹی کمشنروں کو آرڈرز کی خلاف ورزی کے مرتکب فرد یا افراد کے خلاف پی پی سی کے سیکشن 88 کے تحت سزا دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا،
٭٭٭
بے ہنگم تاروں اور بجلی کا نظام بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اندرون شہر گنجان بازاروں میں بے ہنگم تاروں اور بجلی کا نظام بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ملحقہ بازاروں میں جہاں ایک مرتبہ پھر قبضہ مافیا اپنے پنجے گاڑنے میں مصروف ہے ، وہاں قوائدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں کنکشنز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر ایکسٹینشز سے نہ صرف تاروں کا بے ہنگم نظام انتہائی رسک صورتحال اختیار کرچکا ہے

، لوڈ مینجمنٹ پالیسی کو مکمل نظر انداز کرنے سے صورتحال یہ ہے کہ تجاوزات سے بھرے بازار لوہے اور پلاسٹک کے شیڈز سے ڈھکے ہوئے ہیں جن کے اوپر اور نیچے تاروں کے لاتعداد گچھے ہیں، ان مارکیٹوں میں زیادہ تر کپڑا ، پلاسٹک اور اسی نوعیت کی دیگر مصنوعات کا کاوربار ہوتا ہے ،

ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میںپیسکو افسران کی طرف سے نہ صرف تمام ذمہ داری تجاوزات مافیا اور تاجروں پر عائد کی گئی بلکہ حکام بالا کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ متعدد مرتبہ آگ لگنے سے واقعات میں قیمتی جانی و مالی نقصان ہونے کے باوجود تاروں کو ترتیب دینے میں بھی قبضہ مافیا رکاوٹ بنا ہوا ہے ،

ساری صورتحال کا ذمہ دار صرف واپڈا ہی نہیں، اس ضمن میں تمام شعبوں کوہنگامی بنیادوں پر مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،جبکہ ضلعی اور میونسپل کمیٹیحکام بھی قبضہ مافیا کو ذمہ دار قرار دے چکی ہے تاہم ا س سلسلہ میں ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے سے صورتحال کی بہتری ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے۔
٭٭٭
تمام تاجر مل کر انتظامیہ کے احکامات پر کرونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے تمام کاروبار بند رکھیں،سہیل اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں بھی مکمل لاک ڈاﺅن کیاگیا

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بچاﺅ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ حامد محمود کے احکامات پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع ڈیرہ کے سرپرست اعلیٰ سہیل احمد اعظمی ، راجہ اختر علی ،محمد نواز خان نے تاجروں کو ہدایت کی کہ

تمام تاجر مل کر انتظامیہ کے احکامات پر کرونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے تمام کاروبار بند رکھیں حتی کہ ہوٹل اور مٹھائی والے تاجروں نے بھی اپنے کاروبار بند رکھیں اور اپنے گھروں میں محدود رہے جبکہ تمام تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ حتی الامکان تعاون کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ناصرف اپنے کاروبار بند رکھیں بلکہ لوگوں میں مفت فیس ماسک تقسیم کرتے رہیں۔
٭٭٭
کسی بھی فرد نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ حامد محمودکرونا وائرس بچاﺅ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر سختی عملدرآمد کرنے کا حکم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت بائیس مارچ سے

چوبیس مارچ 2020ءتک تمام مارکیٹس شاپنگ مال اور ہوٹل بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں اس حکم کے اطلاق فارمیسز، ڈسپنسریز، کلینکس، گراسری سٹور، کریانہ سٹورز، تندور، دودھ شاپس،

آٹو ورکشاپس و پٹرول پمس ،آٹے کی چکیاں فروٹس اور سبزی کی دکانیں چکن اینڈ میٹ یاپس اور ہر قسم کی منڈیاں بشمول غلہ منڈی فروٹ اور سبزی منڈیوں پر نہیں ہوگا ہوٹلز سے کھانا لے جانے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہاکہ اگر کسی بھی فرد نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
فصلوں کو گلابی سنڈی اورسفید مکھی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ فصلوں کو گلابی سنڈی اورسفید مکھی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،سفید مکھی انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے۔

سفید مکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی، جوار، تمباکو، سورج مکھی، لوسرن، برسیم ،گوبھی، مولی، شکر قندی ، بینگن، بھنڈی توری، خربوزہ، تربوز، مرچ، پالک، چپن کدو، ٹماٹر، پیاز، مٹر، آلو، لیچی، ترشاوہ پھل، انار بیر، امرود، شہتوت،

پپیتا، لیہلی ، مکو، مینا، کرنڈ، گرڈینیا پر پرورش پاتی ہے، کاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفید مکھی کا تدارک یقینی بنانے کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ فصلات کو سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جا سکے، بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کردیں، کھیتوں اور کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں استعمال کریں جو سفید مکھی کے تدارک کیلئے مﺅثر اور مفید کیڑوں کے لئے محفوظ ہوں۔
جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی سے ضرررساں کیڑوں کی پناہ گاہوں کی تلفی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
٭٭٭
دوکانیں بند نہ کرنے کے بعد پولیس کا آپریشن ، متعدد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی ہدایات کے پیش نظر شاپنک سنٹرز، دکانیں ، مارکیٹ ، پلازے اور کاروبار مراکز بند ، چنددکانداروں کی جانب سے دوکانیں بند نہ کرنے کے بعد پولیس کا آپریشن ، متعدد گرفتار ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کے پیش نظر ضلعی حکومت نے ڈیرہ ضلع بھر کے تمام کاروباری مراکز ، دکانیں ، شاپنگ سنٹر ، پلازے ، مارکیٹیں ماسوائے کریانہ ، میڈیکل سٹور اور سبزی و فروٹ کی دکانوںکو بند کر دیا گیا۔

صرف ضروری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم متعدد دکانداروں نے دکانیں بند کرنے سے انکار کیا جس پر ڈیرہ پولیس نے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا اور ضروری کارروائی کے لئے پولیس تھانہ جات میں منتقل کر دیا گیا۔ شہری حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے کرونا کے پھیلاو¿ میں کمی آئے گی۔
٭٭٭
دفعہ 144 کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں دوسرے روز بھی تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور بازار بند کرادیے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان اورگردونواح کے علاقوںسمیت دیگر میں حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر دفعہ 144 کا عملی نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیرہ میں دوسرے روز بھی تمام مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور بازار بند کرادیے۔ جزوی لاک ڈاو¿ن 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ صبح 9 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت تمام مارکیٹس شاپنگ سینٹرز اور عوامی مقامات بند کرادیئے گئے ہیں ۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی دکانیں ماسوائے میڈیکل سٹور اور کریانہ شاپس کے سب بند کردی گئیں۔

مارکیٹس بند کرنے کیلئے شہر بھر کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔ دکاندار اور عوام الناس اپنے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے اپنا کر کرونا وائرس کو شکست دیں۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عوام کی سہولت کیلئے بیکریاں، میڈیکل سٹورز، راشن کی دکانیں، سبزی کی دکانیں اور پٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہیں گے۔

About The Author