نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کی وباء ہمارے لئے ایک امتحان ہے،چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری

پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کرونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے۔

کراچی:

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے سدباب کے لئے ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کرونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیئے جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کی وباء ہمارے لئے ایک امتحان ہے، تمام ادارے کرونا کی وباء کا مِل جُل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں۔

بلاو ل بھٹو نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتے ہے جن پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔

About The Author