سندھ حکومت کے احکامات پر کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے ۔
صبح ٹرین میں سوار ہونے کے لئے رات کو ہی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اسٹیشن پر صبح تک اسکریننگ کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں تھا۔
ملک میں کورونا کا خوف۔ شہر میں لاک ڈاون کا اعلان ہوا،، تو مسافروں کی بڑی تعداد رات گئے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی
اسٹیشن پر اسکریننگ کا انتطام موجود نہیں تھا۔ شہری انتظامیہ کی غفلت پر برہم نظر آئے۔
صبح صورت حال میں کچھ بہتری آئی۔ ایک ڈاکٹر کو اسٹیشن آنے والوں کی اسکریننگ کے لئے تعینات کردیا گیا۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ ٹرینوں میں سینیٹائزر ز ہیں اور نا ہی ہاتھ دھونے کے لئے پانی موجود ہے۔
مسافرو ں کا کہنا تھا ریلوے انتظامیہ کو مسافروں کی مناسب اسکریننگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا انتظام کرنا چاہیے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،