نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ، متاثرہ افراد کی تعداد 225 ہو گئی

مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صوبائی حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی 4 او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں موذی وباء کو مزید پھیلنے اور اسپتالوں میں رش کم کرنے کے لیے حکومت نے ناک کان گلا، آنکھوں، جلد اور دانتوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہریوں نے بھی حکومتی فیصلے کی تائید کی کہتے ہیں احتیاطی تدابیر کرنے سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

جہاں کچھ لوگ فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں وہیں دور دراز سے آئے مریضوں کو او پی ڈیز بند ہونے سے مشکلات کا سامنا بھی ہے۔

صوبہ بھر میں سب سے زیادہ مریض ڈی جی خان کے قرنطینہ سینٹر میں ہے جہاں 175 زائرین زیرعلاج ہیں۔

جبکہ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں 34 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔

About The Author