نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21مارچ2020:آج ضلع راجن پورمیں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان / ٹریفک پولیس

اہل کار ڈیوٹی دینے سے قاصر اندرون سٹی بڑے بڑے ٹرالر کی وجہ سے ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی طور پر THQ ہسپتال روجھان آنے اور جانے میں اکثر مشکلات کاسامنا

شہریوں میں بھی ٹریفک جام کی وجہ سے تو تکرار کے واقعیات کا ہونا بھی معمول سا بنا ریہتا ھے

شہریوں کو اس تکلیف دہ پوائنٹ پراہلکاروں کی ڈیوٹی کو یقینی طور پر پابند کیا جائے ڈی سی صاحب راجنپور اور ڈی پی او صاحب راجن پور

اور حکام بالا کو اس بات کا نوٹس لینے چاہیے
اور بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل سوار چوک ٹاور روڈ اور زاہد چوک روڈ سے دن دیہاڑے

نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہریوں کے قیمتی جانور بکرے وغیرہ اُٹھانے کے واقیعات رُنما ہورہے ہیں

کو روکنے کے عملی اقدامات کرنے اشد ضرورت ھے.


روجھان

صوبہ سندھ سے ملحقہ پنجاب کی بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی پر ممکنہ کرونا وائرس کے خدشات و خطرات کے پیش نظر اعلی حکام کے احکامات کی روشنی میں سندھ اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی عوامی لوکل ٹرانسپورٹ و ٹریفک کے جملہ راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

علاوہ ازیں مال بردار ٹریفک کے علاوہ باقی ماندہ ٹریفک کی آمدورفت غیر معینہ مدت تک تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے

اس سلسلے میں ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی اور ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری محمد عمران کے ہمراہ پنجاب کو جانے والے

سندھ پنجاب کے ملحقہ علاقے کچے کے پنجاب جانے والے راستے بین الصوبائی چیک پوسٹ ناکہ شاہ والی انڈس ہائی وے روڈ ،

ریلوے ٹریک، و دیگر جملہ راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک

ہ یہ تمام تر انتظامات کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات و وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے

تاکہ ایران سے بلوچستان اور سندھ کے راستوں سے آنے والے افراد کے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان اور ایس ایچ او گوٹھ مزاری نے چیک پوسٹ پر ترمعینات پولیس ملازمین میں ماسک بھی تقسیم کیئے گئے۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی 

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں کمشنر نسیم صادق سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راجن پور تحصیل جام پورکی ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ نے علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی

اورکروناوائرس کے حوالے سے کمشنر ڈی جی خان کو ہر ممکن اقدامات کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کیطرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر

جام پور شہر کی سیوریج صفائی ستھرائی اور فوری توجہ طلب اور حل طلب مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جس پر کمشنر ڈی جی خان نے جلدازجلد جامپور وزٹ کرنے اور تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


حاجی پورشریف
شعراء کرام معاشرے کا ایک حساس وجود،کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ضلع راجن پور تحصیل جام پور کے علاقے

رسول پور کی معروف شخصیت دانشور،مصنف،شاعر جمشید احمد کمتر احمدانی رسول پوری نے اپنے ایک سرائیکی وڈیو پیغام میں اپنے ضلع راجن پور،

سرائیکی وسیب اور ملک پاکستان کے لوگوں کو کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈریں نہیں بلکہ حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر

اس متعدی اور موذی مرض سے لڑیں اور اس سے بچائو کا بہترین عمل وضو اور اپنے ہاتھوں کی صفائی ہے۔

اور پبلک مقامات پر مجمع کیصورت میں جانے سے پرہیز کریں۔ان شاء اللّٰہ بہت جلد ہم اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

About The Author