دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کا دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے فیصلے کئے

لاہور:

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کا دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑے فیصلے کئے ،

دفاتر میں بچوں کے ہمراہ آنے والی خواتین کو دو ہفتے کی چھٹی، کسی ملازم میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسے رخصت پر بھیج دینے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان گزشتہ روز دفترپہنچے تو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے ان کا استقبال کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتظامی امور کے حوالے سے افسران، صوبائی دفتر کی عمارت کی تعمیر اور مرمت کے حوالے سے سینئر انجینئرز کے ساتھ ملاقا ت بھی کی۔

انہوں نے انتظامی امور کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر پنجاب اور افسران سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی لی،

چیف الیکشن کمشنر کو آن لائن ووٹ رجسٹریشن سسٹم متعارف کرانے پر بریفنگ دی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے افسران کو ٹائم لائن کے اندرمختلف ا مور سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

About The Author