دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے آئی سی یوز خالی کروا لئے گئے

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور  کے دو جنرل آئی سی یوز میں کنفرم مریضوں کےلئے 16 بیڈز وینٹیلٹرز سمیت انتظام کیا گیا ہے

پشاور :لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے پر آئی سی یوز و سی سی یوز خالی کروالئے

ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ مریضوں کو نئے میڈیکل اینڈ الائیڈ یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور  کے دو جنرل آئی سی یوز میں کنفرم مریضوں کےلئے 16 بیڈز وینٹیلٹرز سمیت انتظام کیا گیا ہے

.ہسپتال انتظامیہ نے انفیکشن سے بچانے کے لیے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیئے ہیں۔

ہسپتال کے صرف شعبہ ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ کے ذریعے مریضوں کو دیکھا جاسکے گا

ایک دروازے کو ایڈمن و عملے کی آمدورفت کےلئے مختص کردیا گیا ہے۔

ہسپتال میں مریضوں کے لئے ٹرائج سسٹم متعارف کروایا جارہاہے ۔ متاثرہ مریض کے آنے کی صورت میں براہ راست پولیس سروسز ہسپتال کو ریفر کیا جائے گا۔

About The Author