دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ :کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد پندرہ روز تک سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند

ادارہ برائے امراض قلب میں دیگر شہروں سے آئے مریضوں کے تیماردار بھی مشکلات کا شکار ہیں

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پندرہ روز تک سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے امراض قلب میں دیگر شہروں سے آئے مریضوں کے تیماردار بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔۔

سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔۔ موجودہ صورتحال میں شہر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کو پندرہ روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔۔

ادارہ برائے امراض قلب میں چیک اپ کی غرض سے آنے والے افراد سمیت دیگر صوبوں سے آئےمریضوں کے تیماردار بھی پریشان ہیں۔۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری طبیعت ناساز ہونے پر کم ہجوم والے کلینکس کا رخ کریں۔ انتہائی ایمرجنسی میں اسپتال آئیں۔

ماہرین نے شہریوں کو ایک بار پھر محتاط رہنے اور اپنے آپکو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔۔۔ دیگر شہروں سے آئے مریضوں کے تیمارداروں نے حکومت سے مزید اقدامات کی اپیل کی ہے۔۔

About The Author