دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا :کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہفتہ وار میلے کا انعقاد کیا

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہفتہ وار میلے کا انعقاد کیا۔

کرک کے علاقے احمد آباد میں لگائے گئے میلے میں سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تاہم اطلاع ملنے پر اسٹسنٹ کمشنر اور ٹی ایم او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق میلے میں شامل افراد کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے باعث کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

About The Author