دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران سے مزید 142 زائرین تفتان پہنچ گئے

تفتان میں قرنطینہ میں رکھے مسافروں کی تعداد 615 ہوگئی۔

ایران سے مزید 142 زائرین تفتان پہنچ گئے جس کے بعد تفتان میں قرنطینہ میں رکھے مسافروں کی تعداد 615 ہوگئی۔

اب تک 1270 زائرین کو ملتان اور 433 کوڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا جاچکا ہے، ڈی آئی خان پہنچنے والے زائرین کو گومل میڈیکل کالج کے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیست ڈاکٹر غنی بلوچ کے مطابق تفتان کے مختلف قرنطینہ مراکز میں 600 سے زاہد زائرین موجود ہیں جن کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہیں تاہم ان میں سے اب تک 11 زائرین میں کورونا کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔

ڈی ایچ او عبدالغنی بلوچ کے مطابق تفتان سے ان 11 مریضوں کو کوئٹہ منتقل کیا جائیگا۔

About The Author