کورونا وائرس کا خطرہ ۔۔ وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ سمیت پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بیمار، پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور شادی شدہ خواتین کو بھی دفاتر میں حاضری سے استثنٰی دے دیا گیا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکلرمیں انتہائی اہم امور انجام دینے والے ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسلام آباد میں سرکاری و غیر سرکاری ڈے کیئر سینٹرز، بیوٹی سیلون، جمز اور کلبوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
فیصلے کے تحت سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت ایسے شعبے جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے انہیں دو ہفتوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،