دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19:مارچ2020: آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

شہر بھر کے لاک ڈاون کی افواہیں ،انتظامیہ کی طرف سے عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنے کا کوئی انتظام نہیں

ڈیرہ اسماعیل خان : شہر بھر کے لاک ڈاون کی افواہیں پھیلانے والوں نے مصنوعی مہنگائی کا راستہ کھول دیا مگر انتظامیہ عوام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہ کر سکی۔

شہریوں کے مطابق مختلف لوگوں کی طرف سے شادی ہالوں کی طرح اچانک تمام تجارتی مراکز میں لاک ڈاون کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث شہریوں نے کھانے پینے کی اشیاء گھروں میں سٹاک کرنا شروع کر دی ہیں

اور منافع خوروںنے مصنوعی مہنگائی کا راستہ کھول دیا ہے۔انتظامیہ کی طر ف سے عوام الناس کو تازہ ترین صورتحا ل سے آگاہ رکھنے کے لئے کسی قسم کا انتظام نہیں کیا ہے جس کے باعث غیر مصدقہ خبروں کا بازار گرم ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوںنے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر اطلاعات سنٹر قائم کئے جائیں تا کہ کسی افواہ کی صورت میں میڈیا نمائندگان اور عوام الناس وہاں سے مصدقہ معلومات حاصل کر سکیں۔
٭٭٭
تاجروں کی پروفیشنل ٹیکس کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال ، احتجاجی ریلی نکال کر ٹیکس کو مستردکردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ہسپتال روڈ ڈیرہ کے تاجروں نے پروفیشنل ٹیکس کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی نکال کر ٹیکس کو مستردکردیا ،ہسپتال روڈ ،جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت اندورن شہر کے تمام بازاروں کے سینکڑوں تاجروں نے شاہ نواز میڈیکل سٹور کے مالک شاہ نواز خان کی قیادت میں ریلی نکالی،

ریلی کے شرکاءنے بنیرز اٹھارکھے تھے جن پر پروفیشنل ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر جناح میڈیکل کمپلیکس میں احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جس سے شاہ نواز خان،حاجی لطیف الرحمٰن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت سے عوام نے بہت توقعات وابستہ کر رکھی تھیں

لیکن حکومت نے ظلم کی انہتاکرتے ہوئے 2011کے ٹیکس جرمانوں سمیت وصول کرناشروع کردیاہے جو تاجر برادری کا معاشی قتل عام ہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی پہلے سو پروفیشنل ٹیکس وصول کرتا تھا لیکن اب صوبائی حکومت نے ہزارگنا اضافہ کرکے تاجروں کی زندگی اجیرن کردی ہے

ایکسائز عملہ ٹیکس کے حوالے تاجروں اوردکانداروں کو تنگ کررہاہے اور نوٹس پر نوٹس بجھوائے جارہے ہیں مقررین نے کہاکہ تاجر برادری پہلے سے انکم ٹیکس ، وڈہولڈنگ ٹیکس ، ٹیلی فون ،گیس اوردیگر بلوں میں قسم قسم کے ٹیکس دے رہے ہیں

اس لئے تاجر برادری پروفیشنل ٹیکس کو ہر گزتیارنہیں حکومت فوری طورپر واپس لیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا

مقررین نے کہاکہ ٹیکس خیبرپختون خوا دہشت گردی اور انتہاپسندی کی وجہ سے تاجر برادری کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں اس لئے مرکزی اورصوبائی حکومت ہم پر رحم کرکے ٹیکس معاف کئے جائیں اور خیبرپختون خوا کو آفت زدہ قراردیاجائے کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد تاجر برداری پرامن طورپر منشتر ہوگئی۔
٭٭٭
شہریوں کو زہر ملا کیمیکل سے تیار دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو زہر ملا کیمیکل سے تیار دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ،شہر ومضافاتی علاقوں میں روزانہ سینکڑوں لیٹر کیمیکل ملے دودھ اور دہی کی فروخت جاری ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں مخصوص علاقوں تک محدود ،شہری زہریلا دودھ دہی استعمال کرنے سے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،

تفصیلات کے مطابق لاکھوں نفوس پر مشتمل شہر ومضافاتی علاقے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث دودھ فروشوں کے نرغے میں ہیں ،بااثر دودھ فروشوں نے نواحی علاقوں میں کیمیکل سے دودھ تیار کرکے شہری وملحقہ آبادیوں میں فروخت کرنا شروع کررکھا ہے ،

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکار شہری وملحقہ آبادیوں میں ناقص وغیر معیاری اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے مخصوص علاقوں میں کارائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

جس کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے کیمیکل ملے زہریلے دودھ کی فروخت بند کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
پی ایس ایل ،دل کے ارمان آنسوﺅں میں بہہ گئے ،کرونا وائرس نے بکیوں کا معاشی قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی ایس ایل ،دل کے ارمان آنسوﺅں میں بہہ گئے ،کرونا وائرس نے بکیوں کا معاشی قتل کردیا،درجنوں گھرانے تباہ ہونے سے بچ گئے ، ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کی منسوخی سے ڈیرہ کے جواریوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ،

سیمی فائنل اور فائنل کے لئے ڈیرہ کے بکیے متحرک تھے ،بکیوں نے پولیس کی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنے ٹھکانے او رموبائل نمبر بھی تبدیل کرنا شروع کردیئے تھے ،مختلف نمبروں سے بکنگ کی جارہی تھی ،

سیمی فائنل اور فائنل میچ کے لئے ایک میچ کی ایک کروڑ سے زائد بکنگ متوقع تھی کہ اچانک ایک کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل ملتوی کردیاگیا جس سے جواریوں کی امیدیں خاک میں مل گئی ہیں ،

کورونا وائر س کے باعث بکیوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ،واضح رہے کہ بکیوں نے لاہور قلندر کو فائنل کے لئے فیورٹ قرار دے رکھا تھا۔
٭٭٭
لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں اندرون شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ،ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں اندرون شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ،ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ،شہری خوف وہراس میں مبتلا ،ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی سامان سے لوڈ تیز رفتار انتہائی خطرناک ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہر بھر کی سڑکوں کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد اب کم عمر ڈرائیوروں کو ذمہ داریاں سونپ دیں جو تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈراور کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر گانے سننے کو ترجیح دیتے ہیں

جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں ،کاروں ،موٹرسائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان تعمیراتی سامان بغیر ترپال کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل اور سائیکل سواروں کی آنکھوں میں دھول مٹی پڑتی ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں ،

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مضافاتی علاقوں سے اندرون شہر آنے والے ٹرالیاں انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ شہر کے داخلی وخارجی راستوں سے داخل ہوتی ہیں جس کی بنیادی وجہ داخلی وخارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے افسران واہلکار کا موجود نہ ہونا ہے ،سرکلر روڈ پر ٹریفک پولیس کے افسران واہلکاروں کی موجودگی کے باوجود بااثر ڈرائیور گاڑیاں کھڑی کرکے خریداری کرنی شروع کردیتے ہیں

جبکہ ان مقامات پر نو پارکنگ کے بورڈ بھی آویزاں ہیں ،شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹر کا استعمال کیا جائے

اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے افسران واہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ دن کے اوقات میں تعمیراتی سامان لے کر ٹریکٹر ٹرالیاں شہر میں داخل نہ ہوسکیں ،
٭٭٭
کورونا وائر سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی فائدہ مند ہے،ڈاکٹرز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معروف ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ کورونا وائر سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی فائدہ مند ہے اور اس سے کورونا وائرس کے خطرات کو کم سے کم سطح پر لایاجاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کاہ کہ شہری اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے صاف کریں یا ہاتھ صاف کرنے والے لوشن ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کریں ،انہوںنے کہا کہ کھانسی یا چھینک آنے پر ناک اور منہ کو ٹشو یا کہنی سے ڈھانپیں اور استعمال کے بعد ٹشو کو مناسب طریقے سے ضائع کردیں ،

سردی یا فلو سے متاثر شخص سے قریبی تعلق رکھنے سے پرہیز کریں ،گوشت اور انڈوں کو صحیح طریقے سے پکائیں ،جنگلی یا پالتو جانوروں سے غیر محفوظ رابطہ نہ رکھیں ،

انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں سول ہسپتال ڈیرہ کے ڈاکٹرز شہریوں میں آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو آگاہی اور رہنمائی کے ذریعے کورونا وائرس سے بچایا جاسکے ۔
٭٭٭
چوری چکاری کے مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرکے دو افراد کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چوری چکاری کے مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرکے دو افراد کو گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ،

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران چوری چکاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرکے دوملزمان محمد عثمان ولد غلام قاسم قوم سلیمان خیل سکنہ نزد وینسم کالج اور عزیز الرحمٰن ولد غلام فرید قوم کنیرا سکنہ ڈاکٹر محمد جان کلے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے

چوری شدہ چار عد موبائل فون اور پچپن ہزار روپے نقد برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائیں چوری کرنے کی کوشش اہلیان علاقہ نے ناکام بنادی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تحصیل پہاڑپور کے علاقہ شاہداﺅ میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائیں چوری کرنے کی کوشش اہلیان علاقہ نے ناکام بنادی ،ایک چور کو قابو کرکے اس سے دوگائیںبرآمد کرلی گئی ،دو افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیا،

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے علاقہ شاہداﺅ میں ملزمان رات کی تاریکی میں محمد جاوید ولد محمد ایاز سکنہ شاہداﺅ کے مکان میں داخل ہوکر وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی دو عدد گائیں چوری کرکے لے گئے ،

معلوم ہونے پر اہل خانہ نے چغہ پارٹی کے ہمراہ چوروں کا تعاقب کرکے ایک چور کو قابو کرلیا اور اس کے قبضہ سے دونوں چوری شدہ گائیں برآمد کرلیں ،

جبکہ دیگر چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مالک کی رپورٹ پر پانچ چوروں عارف ولد غلام حسین سکنہ رنگپور اور ملازم حسین ،ثناءساکنان کرڑشدی ،رحمت اللہ اور اقبال ماچھی ساکنان دھپانوالی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
تیز رفتاربس ریوڑ پر چڑھ دوڑی ،تیس سے زائد دنبے اور ایک گدھا ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ درابن کی حدود درازندہ روڈ پر تیز رفتاربس ریوڑ پر چڑھ دوڑی ،تیس سے زائد دنبے اور ایک گدھا ہلاک ،بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

تھانہ درابن کی حدود درازندہ المکہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہوکر مویشیوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تیس سے زائد دنبے اور ایک گدھا شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے ،

بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے ریوڑ کی خاتون مالکہ گل جیمابی بی بیوہ جلال مرحوم دوتانی سکنہ حال خیمہ زن موسیٰ زئی شریف کی رپورٹ پر نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
بجلی کا تار لگانے پر تنازع ،ملزمان نے پڑوسی ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنادیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بجلی کا تار لگانے پر تنازع ،ملزمان نے پڑوسی ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنادیا ،پولیس نے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ کائنات گارڈن نواب میں بجلی کا تار لگانے پر ملزمان نے اپنے پڑوسی ماں بیٹے کو تشدد کانشانہ بناڈالا ،

پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر دو ملزمان بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
نامعلوم نقاب مسلح شخص نے قاتلانہ حملے میں شہری کو فائرنگ سے شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نامعلوم نقاب مسلح شخص نے قاتلانہ حملے میں شہری کو فائرنگ سے شدید زخمی کردیا ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے علاقہ چودھوان میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ سے چودھوان کے رہائشی عبداللہ خان ولد شاہ نواز قوم بابڑ موسیٰ زئی کو شدید زخمی کردیا ،زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب رات ساڑھے بارہ بجے اپنی چوک سے اٹھ کر اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ

گھر کے دروازے میں داخل ہونے کے دوران نقاب پوش نامعلوم شخص نے آواز دی کہ تم عبداللہ ہو میرے جواب دینے پر اس نے اچانک پسٹل سے میرے اوپر فائرنگ کردی جس سے میں شدید زخمی ہوا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،

زخمی کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭٭
بھاری مقدار میں غیر قانونی ڈیزل اور گاڑیاں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ اوچودھوان نے 2000لیٹر ایرانی پٹرول ،ایس ایچ او پروآ نے Vitzگاڑی نمبرALB-961برنگ سفید اور ایس ایچ او یارک نے فیلڈر گاڑی نمبرTBP-5453برنگ سرخ قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردی ہیں ۔

ڈیرہ پولیس نے گزشتہ 03 ماہ کے دوران 21عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،13ٹرک ٹینکر ،01کوسٹر، 1284کلو چائے ،137193لیٹر ایرانی ڈیزل ،40000لیٹر ایرانی آئل،4555لیٹر ایرانی پٹرول،24کاٹن تھرماس ،کوکونٹ12200کلو گرام،950کلو گرام بادام، 1134کلو گرام،

کشمش ،54بوری چلغوزہ ،55عدد ٹائر ، 25000کلو سیب،199کلو گرام کوکنگ آئل،2200کلو تازہ انار،16کاٹن سگریٹ،27بیگ خشک میوہ جات،175کلو چائنہ نمک ،06کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات،06کاٹن سپئیر پارٹس ،

1750کلو گلیسرین ،20کاٹن موبل آئل ،01گٹو کپڑا،09گٹو شاپر ،51678کلو گرام مونگ پھلی ،06گٹو چھلی، 04عدد انورٹر،11عدد ہیٹر ،04عدد ہیٹر شمسی انورٹر ،89عدد موبائلز،09عدد واٹر پمپ

سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔ جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے افراد کو قرنطینہ سنٹر میں 15روز تک رکھا جائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود نے بتایا ہے کہ ایران سے آنےوالے متوقع زائرین کیلئے گومل میڈیکل کالج میں 250بستروں پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے زائرین جو ایران سے واپس آ رہے ہیں کیلئے درازندہ کے مقام پر قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر کے علاوہ گومل میڈیکل کالج میں ایک بڑا قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے

جہاں پر ابتدائی طور پر 250افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ ضرورت کے تحت اس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اطلاع کے مطابق تقریباً 200کے قریب زائرین بذریعہ تفتان بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے والے ہیں جنہیں اس قرنطینہ سنٹر میں 15روز تک رکھا جائیگا۔

اس دوران سب سے پہلے سکریننگ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں میڈیکل کی جانب سے جاری کردہ SOPکے مطابق انکے علاج معالجے اوردیکھ بھال کا مکمل انتظام کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو 15روز سنٹر میں رکھنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی جائیگی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ درازندہ قرنطینہ سنٹر میں گزشتہ ہفتے آنے والے 19افراد کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے تھے جس میں سے 15افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ عالمی سطح پر وبائی صورت اختیار کرنے والی اس آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر نہ صرف مکمل عملدرآمد کریں بلکہ اپنے متعلقین اور عام شہریوں میں بھی اس بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کوشش کریں۔
٭٭٭
دوافروشوں کو ڈرگ لائسنس آن لائن کے طریقہ کار پر بریفنگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ فارمیسز خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چیف ڈرگ انسپکتر الحاج اورنگزیب چوہدری نے منعقد ہ اجلاس کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے دوافروشوں کوڈرگ لائسنس آن لائن طریقہ کار پر بریفنگ دی ،

اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن نے ڈرگ لائسنس کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے پریس سیکرٹری عمران خان مروت کو کوارڈینٹر مقرر کیا ،

جنہوںنے دوا فروشوں کی سہولت کے لئے ان کے ڈرگ لائسنس آن لائن رجسٹریشن شروع کی اور ڈسٹری بیوٹرز وپرچون دوافروشوں کو ان کی دہلیز پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی شروع کردی ،

انہوںنے دوافروشوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈرگ لائسنس کی آن لائن رجسٹریشن گھر ،دفتر میں بیٹھ کر خود بھی کمپیوٹر کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں اگر کسی قسم کی پریشانی ہو تو اس ک لئے ان کی خدمات حاضر ہیں ،
٭٭٭
ٹیلی نار سمیت دیگر نیٹ ورک کی سروس ناقص ، نیٹ ورک بندہونا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میں ٹیلی نار سمیت دیگر نیٹ ورک کی سروس ناقص اور بجلی بند ہوتے ہی نیٹ ورک بندہونا معمول بن گیا جس کے باعث عوام عاجز آگئے۔

ڈیرہ شہر سمیت گردونواح میں ٹیلی نار سمیت دیگر نیٹ ورک کی سروس آئے روز خراب اور بجلی جاتے ہی بند ہوجاتی ہے۔ ناقص سروس کی شکایات عام،نجی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث عوام ذلیل خوار ہو کررہ گئے۔

آئے روز نیٹ ورک کی ناقص سروس کے باعث عوام عاجز آگئے اور دن بدن مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ملک بھر میں عدالتوں میں جزوی طور پر پیش نہ ہونے کا اعلان کر دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان بار کونسل نے بروز ( بدھ ) سے ملک بھر میں عدالتوں میں جزوی طور پر پیش نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ملک بھر کے وکلا ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ضروری نوعیت کے کیسز میں پیش ہوں گے۔کرونا پھیل رہا ہے اس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔چیف جسٹس سے صرف ارجنٹ کیسز کی درخواست کی سماعت کی تھی۔
٭٭٭
موبائل فون، کی بورڈ، ٹیبلیٹ کورونا وائرس کی آماجگاہ ہے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے،ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون، کی بورڈ، ٹیبلیٹ کورونا وائرس کی آماجگاہ ہے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے موبائل کے جو ٹیسٹ کیے ہیں ان سے یہ نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ موبائل فون کی سطح پر کرونا وائرس دو سے تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے اور اسے چھونے سے وہ انسانی جسم میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ پلاسٹک اور اسٹین لیس اسٹیل سے بنی ہوئی تمام اشیائپر وائرس دو سے تین دن تک موجود رہ سکتا ہے۔

بیماریوں پر کنٹرول اور بچاﺅ کے امریکی ادارے سی ڈی سی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون، کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ٹیبلٹ سمیت استعمال میں ا ٓنے تمام ہائی ٹیک آلات کو روزانہ باقاعدگی سے صاف کریں

اور اس کے لیے جراثیم کش اسپرے وغیرہ کا استعمال کریں۔فون کی سطح صاف کرنے کے لیے آپ کسی بھی کمپنی کے وائپ استعمال کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈ لینے وا لوں کے جی پی فنڈ اور پنشن میں سے ریکوری کے لئے محکمہ خزانہ اور اے جی آفس سے رابطہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈ لینے والے 270 سے زائد خواتین اور مرد افسران سے جی پی فنڈ اور پنشن میں 6 ریکوری کے لئے محکمہ خزانہ اور اے جی آفس سے رابطہ کر لیا گیاہے

پہلے مرحلے میں انہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے شوکاز نوٹسز کے جوابات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فنڈ لینے والے خواتین مرد ، پروفیسرز ، لیکچرارز، پرنسپلز ، گریڈ 17سے گریڈ 20تک کے افسران اور گریڈ 2سے گریڈ 16تک کے ملازمین نے دے دیئے ہیں

جسمیں بیشترملازمین اور افسران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے جبکہ بعض مرد افسران نے موقف اختیار کیا کہ انکے نام پر پیسے لینے والے ان کی بیگمات ہی نہیں ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہدایات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں

ریٹارئرڈ ہونے والے ملازمین سے انکی پنشن میں کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین سے ریکوری کے لئے ان افسران کو بھی آگاہ کردیا ہے محکمہ خزانہ اور اے جی آفس پشاور کو انکی تفصیلات ارسال کر دی ہے ان کے جی پی فنڈ سے ان کی کٹوتی کی جائیگی
٭٭٭
خیبر پختونخوا میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کروناوائرس کے خطرات کے باعث خیبر پختونخوا میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک دیا گیا ہے۔جبکہ جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی کے باعث قیدیوں کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،

صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کرنے کے بعد بلیک وارنٹ جاری کرنے کا عمل بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے تمام سنٹرل جیلوں کی انتظامیہ کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کے کیسز اور اپیلیں ہائی کورٹ ،

سپریم کورٹ اور صدرمملکت کے پاس زیر التواءہے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان ، سنٹرل جیل پشاور ، سنٹرل جیل کوہاٹ ، سنٹرل جیل بنوں، سنٹرل جیل ہری پور اور مردان جیل میں سزائے موت کے 100سے زائد قیدی جن میں خواتین بھی شامل ہیں موجود ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر خصوصی اقدامات بھی شرو ع کئے ہیں اورپہلے مرحلے میں قیدیوں کے ملاقاتوں پرپابندی عائد کی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو سزاءدینے کا عمل بھی روک دیا ہے
٭٭٭
مسافروں کا داخلہ ائیرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کے مطابق 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ائیرپورٹس پر کرونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا ہے

. اس بات کو لازم قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروایا ہو۔ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے، اس حوالے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گئی، یہ شرط 4 اپریل تک برقرار رہے گی،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے، ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے۔
٭٭٭
پاکستان بار کونسل نے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ملک بھرکی عدالتوں میں وکلاءکو عمومی مقدمات میں پیش ہونے سے روک دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان بار کونسل نے کرونا وائرس سے بچاوکے لئے ملک بھرکی عدالتوں میں وکلاءکو عمومی مقدمات میں پیش ہونے سے روک دیا،

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل عابدساقی نے کہا ہے کہ وکلائ5 اپریل تک عدالتوں میں صرف ضروری مقدمات میں پیش ہوں،

پاکستان بارکونسل نے ملک بھرکی عدالتوں میں وکلاءکو عمومی مقدمات میں پیش ہونے سے روکنے کااعلامیہ جاری کیا ہے،

عابد ساقی نے کہا کہ وکلاء اور سائلین کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیا جائے،وکلا کل سے صرف حبس بے جا،ضمانت، بچوں کی ملاقات وغیرہ جیسے مقدمات میں پیش ہوں۔
٭٭٭
63سالہ پالیسی کے خاتمے سے متعلق پشاورہائکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے 63سالہ پالیسی کے خاتمے سے متعلق پشاورہائکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے۔

خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہاہے کہ اسوقت انہیں بہت سے اہم فیصلے لینے ہیں لیکن مختلف سرکاری ملازمین کی جانب سے یہ استفسارکیاجارہاہے کہ پشاورہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کے 63سالہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیاتھا تو اس متعلق حکومت کیاارادہ رکھتی ہے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیاہے کہ خیبرپختونخواحکومت پشاورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اب اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے گزشتہ سال حزب اختلاف کی شدیدمخالفت کے باوجود صوبائی اسمبلی سے قانون پاس کیاتھا

جسکے تحت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت60سال سے بڑھاکر63سال کی گئی جس کے خلاف کچھ افرادنے پشاورہائیکورٹ سے رجوع کیا پشاورہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں خیبرپختونخواحکومت کی ریٹائرمنٹ کی مدت63سال کرنے کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا

دوسری جانب محکمہ انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریزکوایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں ان سے کہاگیاہے کہ ان سرکاری ملازمین کی تفصیلات جلدازجلدجمع کرائی جائیں جوگزشتہ سال یعنی31جولائی 2019ء کو ریٹائرڈہورہے تھے تاکہ ان کے پنشن سے متعلق محکمہ خزانہ رقم جاری کرے۔
٭٭٭
ایکسپائر ہونے والے شناختی کارڈ کے لئے جولائی2020ء تک کارآمد ہونے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر رش کم کرنے کے لئے نادرا نے 2019ءمیں ایکسپائر ہونے والے شناختی کارڈ کے لئے

جولائی2020ء تک کارآمد ہونے کے احکامات جاری کر دئیے۔نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوائف میں ترامیم کے لئے نادرا کی آن لائن سروسز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭
کوروناوائر س سے بچاﺅکیلئے جاری ہونیوالے ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے کوروناوائر س سے بچاﺅکیلئے جاری ہونیوالے ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں مرتکب افراد کوایک سال قید وجرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

محکمہ ریلیف ،بحالی وآبادکاری خیبرپختونخواکی جانب سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرزکوجاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے

اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزادی جاسکے گی جرمانے میں اضافہ اور قید دوسال تک قابل توسیع ہے اعلامیہ کے مطابق

این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار ہے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکوجہاں ضروری سمجھیں، نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭٭
اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خوراک نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرز کو اشیائے ضروریہ کی سپلائی پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف متحرک رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ خوراک کی جانب سے فیلڈ آفیسرز کو با ضابطہ طور پر مر اسلہ جاری کر دیا گیا ہے مراسلہ میںڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرز کو تین دن میں ذخیرہ اندوزوں کی ضلع وار فہرست مرتب کرکے سیکرٹری خوراک کے دفتر بھیجنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ا?ڑ میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور صوبہ بھر میں تمام کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
٭٭٭
وکلا مختلف سیاسی پارٹیو ںکے رہنماﺅں کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سے ان کی رہائش گاہ پر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ کی صدارت میںوکلائ، مختلف سیاسی پارٹیو ںکے رہنماﺅں کے وفد کی ملاقات ۔ وفد نے پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو گومل یونیورسٹی کووائس چانسلرگومل یونیورسٹی تعیناتی پر مبارک باد دی ۔

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ میرے نزدیک قانون سے بڑھ کر کوئی چیز نہیںہے۔ مجھے یہاں اس لئے بھیجا گیاہے کہ میں اس قدیم مادرعلمی کے مسائل حل کر سکوںاور اسکو اپنے پاﺅں پر کھڑا کروں ۔

گومل یونیورسٹی میں صرف طلباءکوہی نہیںبلکہ ملازمین کو بھی کسی قسم کی سیاست کرنے کی اجازت نہیںہوگی۔ گومل یونیورسٹی کے معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیںکرونگا۔ اگر کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہے میرے پاس آئے مجھے بتائے اس پرمکمل تحقیق کرکے اس کے خلاف قانون اور سٹیچیوٹس کے مطابق کارروائی کرونگا۔

میرے دروازے آپ سب وکلائ، سیاسی رہنماﺅں، سول سوسائٹیوں اور میڈیا سب کےلئے کھلے ہیں ۔ میرا مقصد اس قدیم درسگاہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تاکہ یہاں کے طلباءکو اچھی اوربہترین تعلیمی پرسکون ماحول میںفراہم کی جائے ۔

اگر میں کسی کا خیال کرونگا اور ڈر جاﺅں یا کسی کو غلط سپورٹ کروں گا تو پھر یہ ادارہ نہیں چلے سکے گا۔ انشاءاللہ گومل یونیورسٹی میں جلد سب ٹھیک ہوجائے گا اور گومل یونیورسٹی اس صوبہ کی دیگر یونیورسٹیوںکےلئے ایک نمونہ ہو گی۔

اس موقع پروفد نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وائس چانسلر نے ان کے تمام تر مسائل کو قانو ن اور سٹیچیوٹس سے حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

About The Author