مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تفتان سے آنیوالا زائرین کا قافلہ قرنطینہ ملتان پہنچ گیا

تفتان سے 33 بسوں پر مشتمل 1270 زائرین کے قافلہ کو کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے شیر شاہ بائی پاس پر ریسیو کیا

ملتان: تفتان سے 33 بسوں پر مشتمل 1270 زائرین کے قافلہ کو کمشنر شان الحق ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او زبیر دریشک نے شیر شاہ بائی پاس پر ریسیو کیا۔

زائرین کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم ملک کے سب سے بڑے قرنطینہ مرکز پہنچا یا گیا۔

محکمہ ہیلتھ کے عملے نے زائرین کی رجسٹریشن کی اور ہر ایک کو الگ الگ کمرے میں منتقل کردیا۔ جہاں زائرین کو ناشتہ بھی پہنچایا گیا پہلے دن کے ناشتے میں پراٹھا،چنے، انڈا اور چائے سے زائرین کی تواضع کی گئی۔

%d bloggers like this: