دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل بیورو چیف ڈیلی سویل (زمین زاد) کی رپورٹس

.کرونا وائرس سے بچاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد ذاتی تعلق کی نظر ہو گیا, ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے مین گیٹ پر تعینات کانسٹیبل جیب گرم کرنے اور ذاتی تعلق نبھانے میں مصروف,

مبشر شاہ نامی تعینات ملازم ذاتی تعلق اور جیب گرم کرنے والوں کو اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے .زرائع

تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے مین گیٹ پر تعینات مبشر شاہ نامی پولیس ملازم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد کیبجائے جیب گرم کرنے اور زاتی تعلق نبھانے کی پالیسی پر عمل شروع کردیا.

دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا. متاثرین سےمعلوم ہوا کہ مبشر شاہ نامی پولیس ملازم برملہ اس بات کا اظہار کرتا رہا کہ

میری ڈیوٹی میری مرضی کسی کو اندر جانے کی اجازت دوں یا نہ دوں. ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس آنے والے سائلین نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وائرس سے بچاؤ کی پالیسی اپنی جگہ لیکن اس کرپٹ اور بد اخلاق ملازم کی جگہ کسی با اخلاق اور فرض شناس ملازم کو تعینات کیا جائے تاکہ وباء سے بچاؤ کیساتھ ساتھ روزمرہ کے معاملات بھی درست انداز میں جاری و ساری رہ سکیں.


بہاولنگر

ضلع بہاولنگرکی تحصیل چشتیاں سرکل کے تھانہ بخشن خاں پولیس کی دلہ بھڈیرہ، 54 فتح اور 9فورڈ واہ میں شراب فروشوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی،

سینکڑوں لیٹر شراب سمیت ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کے سد باب اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ اوعبدالرزاق شاکر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دلہ بھڈیرہ، 54فتح اور 9فورڈواہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان لطیف،

سلطان اور محمدخاں کوگرفتار کرلیا، قبضہ سے شراب 105لیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔اس موقع پر ایس ایچ اوعبدالرزاق شاکر نے کہا ہے کہ علاقہ سے منشیات فروشوں کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس اپنے فرائض پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں،

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس نے گھناؤنے کاروبار میں ملوث متعدد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوے انہیں پابند سلاسل کیا ہے۔

منشیات فروش جیلوں سے باہر آتے ہی دوبارہ اپنا مکروہ دھندہ شروع کر دیتے ہیں، اس حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے

اور اس سلسلہ میں ان جرائم کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں

تاکہ ان ناسوروں سے اپنی نوجوان نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
جبکہ چشتیاں پولیس بی ڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، چشتیاں پولیس نے ایس ایچ اوانسپکٹراسلم ڈھڈی کی سربراہی میں عادی منشیات فروش ارباز کے خلاف تین پلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارباز کو گرفتارکرتے ہوئے

1280گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا،اس موقع پر ایس ایچ اسلم ڈھڈی نے کہا ہے کہ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کے علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کر دینگے،

جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لیے ناسور ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے،

شہریوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کو گرفتا کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔

تاکہ اپنی نوجوان نسل کو ان ناسوروں سے محفوظ کرسکیں۔جرائم کی روک تھام کے لیے ناکہ بندی اور موثر گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے،

تاکہ جرائم کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے۔ عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بہاولنگر صدر سرکل کے تھانہ ڈونگہ بونگہ کےایس ایچ او مطلوب احمدکو عوامی شکایات موصول ہوئی کہ حدودتھانہ ڈونگہ بونگہ میں عادی جواری ملزمان خدابخش اور ہاشم وغیرہ نو کس ملزمان بذریعہ تاش اور بلیئرڈ پر جواء کھیلنے میں مصروف ہیں ،

اطلاع مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او مطلوب احمد نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان خدا بخش، ہاشم وغیرہ نو کس ملزمان قمار بازی میں مصروف گرفتار کرلیے۔

ایس ایچ او مطلوب احمد نے کہا کہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔علاقہ کو امن کا گہوارہ بناکر ہی دم لیں گے۔

شہریوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکیں گے۔

علاقہ سے منشیات جیسی لعنت کا تدارک اور سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ

عوام اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے حقیقی امن فراہم کیا جائے گا۔

About The Author