مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن کل منایاجائے گا، کسی ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے

لیکن پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے،رواں برس یہ دن جنگلات اور پائیدار شہر کے مرکزی خیال کے تحت منایا جارہا ہے،

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جنگلات کو کاٹ کر رہائشی علاقوں میں تبدیل کیا جارہا ہے لہٰذا جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے شہروں میں شجر کاری کی جائے

تاکہ موسمیاتی تغیرات کے نقصانات سے نمٹا جاسکے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی شہر میں جنگلات کی موجودگی

اس شہر کی خوشحالی، خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرسکتی ہے،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ

وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی آئے،


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی، نالیوں کی صفائی اورنکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،

سکول کے بچوں سمیت مکینوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا،گھروں میں جانے کیلئے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور،

گندگی کے بھی ڈھیر،گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،

آئے روز گلیوں میں نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے پر شہریوں کا احتجاج،خاکروبوں کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا مطالبہ،

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی اور عدم توجہی سے کوٹ ادو شہر کے مین گنجان آباد علاقوں وارڈ نمبر14بی گلی ملت سکول والی اور وارڈ نمبر14سی محلہ نورے والہ میں نالیوں کی صفائی اور نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہو گیا ہے

جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں،نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے سے آنے والے مکینوں سمیت سکول کے بچوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامناہے جبکہ آنے جانے والے مکین نالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں،

دوسری طرف نالیوں کا گندا پانی جمع ہونے کے ساتھ اس علاقے میں گندگی کے بھی ڈھیر ہیں،گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے

جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے، جس پر موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے،

جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے مکینوں کا جینا محال ہو چکاہے، مکینوں عبدالقادر،سجاد حسین محمد زبیر،

محمد اسحاق،غلام عباس،محمد یونس نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار اسسٹنٹ کمشنر کو اس بارے درخواست بھی دی مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

انہوں نے ڈی سی مظفر گڑھ انجینئرشعیب خان ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر کوٹ ادو سید سلیم شاہ بخاری سے نوٹس لینے اورنکاسئی آب اور صفائی کا نظام ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

پوسٹ ماسٹر کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی،پوسٹ آفس کوٹ ادو میں پوسٹ مینوں کی کمی،ایک ڈاکیا کی ریٹائرڈ منٹ اور دوسرے کی ترقی ہونے پر متبادل تعینات نہ ہو سکے،

اس کا علاقہ بھی ان پوسٹ مینوں کے حوالے،ڈاک بروقت نہ پہنچنے سے شہری پریشان، 3پوسٹ مینوں کو ڈاک تقسیم کے علاوہ دفتری کام بھی سونپ دیے گئے،

ایک پوسٹ مین کو کلرک کی سیٹ پر بٹھا دیا گیا،ڈاک تقسیم کرنے کیلئے سواری بھی مہیا نہیں، پیدل ڈاک تقسیم کرنے پر کئی اہم کال لیٹر لیٹ پہنچنے سے طلباء وطالبات سمیت ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار،

کلیریکل سٹاف سمیت پوسٹ مین بڑھانے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی 16لاکھ پر مشتمل تحصیل کوٹ ادو میں کوٹ ادو سٹی کیلئے قائم اکلوتا پوسٹ آفس مسائل کا شکار ہے،

مذکورہ پوسٹ آفس میں سٹی کوٹ ادو کی 6لاکھ سے زائد کی آبادی کیلئے صرف 5پوسٹ مین تعینات ہیں اور ان 5میں سے ایک پوسٹ مین ربنواز کی ترقی ہونے پر اسکی جگہ نیا پوسٹ مین تعینات نہ کیا جا سکا

جبکہ ایک پوسٹ مین کی ریٹارڈ منٹ بھی ہو گئی جسکی جگہ بھی کوئی دوسرا پوسٹ مین تعینات نہ کیا جا سکا،

نئے پوسٹ مین تعینات نہ ہونے سے ان کے علاقے بھی پوسٹ ماسٹر نے انپوسٹ مینوں میں تقسیم کر دیا، پورے شہر کی ڈاک تقسیم کرنے کیلئے صرف 3پوسٹ مین اکبر،

مختیار اور جاوید شاہ ڈاک تقسیم کرتے ہیں جن کے پاس سواریا ں نہ ہونے سے پیدل ڈاک تقسیم کرنے پر ڈاک بروقت نہیں پہنچ جاتی اور ڈیٹ شیٹ امتحانی رزلٹ اہم کال لیٹر سمیت دیگر ضروری ڈاک بروقت نہیں مل پاتی،

دوسری طرف پوسٹ آفس میں کلریکل سٹاف کی کمی کی وجہ سے مذکورہ 3پوسٹ مینوں کو دفتر کے اضافی کام جن میں 4-4برانچیں شامل ہیں بھی سونپ دیے گئے ہیں

ذرائع کے مطابق کوٹ ادو میں تعینات پوسٹ مین عابد گورمانی جس نے کچھ عرصہ قبل منی آرڈر کی رقم خورد برد کی تھی

جسے منی آرڈر کی رقم تقسیم کرنے سے روک کر اس کے دیہی منی آرڈر بھی اسی 3شہری پوسٹ مینوں سے تقسیم کرائے جاتے ہیں

اس بارے شہریوں نے پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ملتان،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور پوسٹ آفس کوٹ ادومیں مزید کلریکل سٹاف سمیت پوسٹ مین بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی کاروائی 15سو لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کرکے دکاندار پر جرمانہ بھی عائد کردیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق انچارج فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض جاویدنے موضع چودھری دری 29 ہزار میں کاشف چانڈیہ کی ملک شاپ پر کاروائی کرتے ہوئے

غیر معیاری 15سو لیٹر دودھ تلف کردیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری دودھ کی فروخت پر کاشف چانڈیہ نامی دکاندار کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا،

پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض جاوید کا کہنا تھا غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کے ساتھ جرمانے جاری ہیں۔


کوٹ ادو

قبضہ گروپ نے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا،عدالت کے حکم پر گروپ کے خلاف مقدمہ درج،نامعلوم مسلح چوروں نے ایک ہی رات میں 3گھروں کا صفایا کردیا،

اہل علاقہ کے تعاقب پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار،15کی کال پر پولیس کا قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ 4جواری گرفتار،

داؤ پر لگی رقم موبائل فون برآمد،پولیس نے4مشتبہ اشخاص بھی گرفتار کرلئے،بھاری مقدار میں ہیروئن وپسٹل برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطبابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14ای لالہ زار کالونی کے رہائشی سید عبدالغفور شاہ نے لالہ زار کالونی میں ایک کنال رقبہ مالیت 20لاکھ اسلم آرائیں سے3سال قبل خرید کیا

مذکورہ پلاٹ کو ریاض شاہ خریدنا چاہتا تھا جوکہ آئے روز غفور شاہ کو تنگ کرکے پلاٹ ہتھیانا چاہتا تھا

بعد ازاں اپنے دیگر ساتھیوں ظفر اللہ چانڈیہ عتیق جوتا،اشفاق شاہ،یٰسین شاہ، کے ہمراہ اس پلاٹ پر قبضہ کرلیا،

پولیس کوٹ ادو نے عدالت کے حکم پر قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں ایک ہی رات میں 3نامعلوم
نقاب پوش چوروں نے حافط غلام قاسم تھہیم،کو ثر عباس پنوار اور عبدالرحمن کے گھروں میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر ان کے گھر والوں کو کمروں میں بندکردیا،

گھروں سے نقدی طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کرلیا،شور پر اہل علاقہ کے تعاقب پر چور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،

پولیس محمود کوٹ نے 15کی کال پر سیم نالہ کے قریب لڈو گیم پر جوا کھیلنے والے4جواریوں اللہ وسایا پتافی،عامر پتافی،عبدالستار منجوٹھہ اور عبدالوحید منجوٹھہ کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیا،

اور ان سے داؤ پر لگی رقم 25سو روپے اور موبائل فون قبضہ میں لے لئے،ایس ایچ او کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے گزشتہ روز دوران گشت منڈی مویشی کے قریب عادی منشیات فروش اقبال ماچھی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ پاؤ چرس برآمد کرلی،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت عادی منشیات فروش محلہ نورانی آباد کے رہائشی شاہد اعوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چوری اور لڑائی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری جمشید مشوری اور حمزہ محمود راجپوت کو گرفتارکرکے دونوں سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،

%d bloggers like this: