دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اورنمائدگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ذرائع کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے خدشات و، خطرات کے پیش نظر جملہ فیکٹریوں اور کاروباری مراکز کو غیر معینہ مدت تک بند کیا جارہا ہے

جس کی وجہ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں اور غیر سرکاری اداروں میں ملازمت کرنے والے افراد کو اپنے اپنے علاقوں میں جانے کی تاکید کی گئی ہے

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فیکٹری مزدوروں اور دوسرے غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد کو گھر بھیجا جا رہا ہے

ذرائع نے بتایا ہے کہ اب ان کو گھر آنے کے لیے ٹرانسپورٹ اور دوسرے ذریعے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہاں ٹرانسپورٹ کے کرائے چگنے مہنگے ہو چکے ہیں

جس کی وجہ سے پنجاب آنے والے افراد کی کثیر تعداد کو نہایت ہی شدید دشواری کا سامنا ہے اور ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 25 اپریل تک ریلوے کو بھی سندھ سے پنجاب کے لیے بند کر دیا جائے گا

جس کے باعث پنجاب اور جنوبی پنجاب کے مزدور طبقے کے لوگ بمعہ اہل و عیاں جو وہاں ذریعہ معاش کے لیے مقیم ہیں ان کو سفری سہولت میسر نہ ہونے سے وہ لوگ پنجاب اور جنوبی پنجاب نہیں پہنچ پائیں گے

پنجاب بھر کی عوام (کراچی میں مقیم ان کے پیاروں اور رشتے داروں ) نے وفاقی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل کی ہے کہ

پنجاب اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بمعہ اہل عیال پنجاب لانے کے لیے ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے ذریعے گھروں تک پہنچنے کے لیے حکومت سندھ (وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی اپیل ہے کہ

پنجاب کے مزدوروں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کریں تاکہ پنجاب کے لوگ اپنے اہل عیال کے ساتھ گھر پہنچ سکیں علاوہ ازیں

گورنمنٹ پنجاب بین الصوبائی چک پوسٹ ڈیرہ موڑ پر کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات کے پیش نظر کیمپ قائم کر کے آنے والے جملہ مسافروں کی چیکنگ کا سسٹم کے ٹھوس اقدامات کرے ۔


جامپور۔

(آفتاب نواز مستوئی)

کوٹلہ مغلان اور جتوئی کے سامنے دریائے سندھ پر بنایا جانے والا اسٹیل کے عارضی پل پر ناقص انتظامات محکمہ ھائی وے اور متعلقہ ٹھیکیدار کی چشم پوشی کسی بھی لمحے کسی قسم کے نقصان کا خدشہ
کوٹلہ مغلان

جامپور اور جتوئی کے درمیان دریائے سندھ پر اپنی مقررہ مدت کے پانچ ماہ بعد بمشکل بنایا جانے والا اسٹیل کا عارضی پل محکمہ ھائی وے کی مبینہ غفلت اور متعلقہ روڈ کو بہتر بنائے رکھنے کے ذمہ دار با اثر ٹھیکیدار کی لانچ مافیاء سے مبینہ ملی بھگت کے سبب کسی بھی لمحے کسی قسم کے نقصان کا باعث بن سکتا ھے

مقامی لوگوں کی بھاگ دوڑ اور ضلعی انتظامیہ کی شب وروز محنت سے جس نے پل نے اکتوبر کے اوائل میں شروع ھونا تھا مارچ کے پہلے ھفتے میں بمشکل چالو کیا گیا

پل پر خالی پھٹے ڈال کر چالو کر دیاگیا حالانکہ ان پر قدرتی خود رو جھاڑیاں کوندر وغیرہ ڈالی جاتی ھے تاکہ لکڑی کا کوئی پھٹہ نکل نہ سکے اسی طرح تمام راستہ محفوظ بنایا جاتا ھے

اور اس پر بھی جھاڑیاں بچھائی جاتی ھیں تاکہ اس راستے سے گزرنے والی گاڑیاں موٹر سائکل وغیرہ گردو غبار سے محفوظ رہ سکیں مگر صورتحال اسکے بر عکس ھے راستے میں جگہ جگہ پانی کے گڑھے ھیں پل سے گزر کر آنے والے لوگ دوھری پریشانی کا شکار ھوتے ھیں

انہیں راستے میں کسی ٹریکٹر ٹرالی والے کی منت کر کے اور کچھ رقم دیکر وھاں سے کوٹلہ مغلان یاجتوئی پہچنا پڑتا ھے14۔ 15 کلو میٹر اس راستے کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کرنے اور اسکی مرمتی کرنے کیلئیے بھی کوئی مشینری اور عملہ موجود نہ ھے

مقامی باشندوں کے مطاابق کیونکہ اس پل سے پہلے لانچ مافیاء کا راج تھا اور وہ من مانے کرایے وصول کرتے تھے پل بن جانے سے ان کا کاروبار مندا پڑ گیاھے

اسی مافیاء نے محکمہ ھائی وے اور ٹھیکیدار کے ساتھ مبینہ طور پر معاملات طے کر رکھے ھیں تاکہ پل ناکام ھواور ان کی لانچیں دوبارہ چل پڑیں

اس موقع پر ٹھیکیدارعبدالحمید لغاری سے جب موقف مانگا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا کہ لانچ مالکان مقامی لوگ ھیں وہ ان سے بگاڑ پیدا نہیں کرنا چاھتے معلوم ھواھے کہ

اس پل اور روڈ کیلیے محکمہ ھائی وے کی جانب سے 200 افراد کے لگ بھگ عملہ تعینات ھے مگر ان میں سے صرف چند لوگ ڈیوٹی پر آتے ھیں

مقامی باشندگان نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔


راجنپور

ڈپٹی ڈائریکٹرکامران بخاری کا الحسین ٹریڈرز جام پور کے مالک پر جھوٹی FIR درج کرانے کی پاداش پر روجھان تبادلہ وضاحت طلب اور معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا ہے.

زرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرکامران بخاری کا الحسین ٹریڈرز جام پور کے مالک پر جھوٹی FIR درج کرانے کی پاداش پر روجھان تبادلہ وضاحت طلب اور معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گیا ہے.

اہل علاقہ اور کاروباری طبقہ میں خوشی کی لہر اور وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ڈپٹی ڈائریکٹرکامران بخاری مختلف طریقوں سے کروباری طبقہ کو پریشان کرتا ہے اور رشوت لینے کے لئے اس نے اپنے بندے چھوڑ رکھے ہیں

جو دکاندوں سے کھل بنولہ ونڈہ وغیرہ میں غیر ضروری پابندیاں اور مختلف طریقوں سے رشوت لیتے ہیں. اور افسران کے نام استعمال کر کے مختلف نمبروں پر ایزی لوڈ کراتے ہیں

نا کرنے پر محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے اس کے خلاف کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں.


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان، دلبر، مغل چھوکھ، بھنڈو والا میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات کے پیش نظر عوام میں ماسک وغیرہ اور وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر ست آگاہ کیا گیا۔ دفعدار بی ایم پی فہد رزاق مزاری ۔

کمانڈنٹ آفیسر بی ایم پی راجن پور ڈاکٹر منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر روجھان کے ٹرائیبل ایریاز بی ایم پی موضع دلبر ،

چھوکھ مغل، اوزمان ،اور تھانہ بھنڈو والا کے علاقوں کی عوام میں سماوی وبائی آفت کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات اور خدشات کے پیش نظر علاقے کی عوام میں ماسک

ؤغیرہ اور کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے احتتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی مہم سے عوام کو آگاہ کیا

اس موقع پر دفعدار بی ایم پی فہد رزاق مزاری، محرر خدا بخش مزاری نے عوام کو احتتیاطی تدابیر اختتیار کرنے کی ہدایت کی ۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی میں گزشتہ شب آذاد مارکیٹ میں چوری کی واردات ۔ذرائع

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سونمیانی کی آذاد مارکیٹ میں گزشتہ شب کریانہ کی دوکان میں نامعلوم چوروں نے دوکان کے عقب سے نقب لگا کردوکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی رقم لے اڑے

ذرائع کے مطابق جب علی الصبح مالک دوکان ملک جمعہ اپنی دوکان پر آیا تو دوکان میں چوری کی واردات ہوئی پڑی تھی

جس اُس سلسلے میں اس نے دوکان کی کی گئی چوری کی اطلاع تھانہ سون میانی پولیس کو دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دوکان کا جائزہ لیا

اس چوری کے متعلق دوسرے مارکیٹ کے دوکانداروں نے ایڈیشنل ایس ایچ او قیصر عباس کو چوری کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا

پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، چوری کی گئی اشیاء و نقدی رقم 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ بتائی گئی ۔


حاجی پورشریف

حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کی جانب سے ضلع راجن پور میں کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کے لیئے ضلعی انتظامی سیل قائم کر دیا گیاہے۔

اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور ظہور حسین بھٹہ کو کوروناوائرس بحران انتظامی سیل کا انچارج مقررکیا گیا ہے۔

کورونا وائرس بارے عوام کی رہنمائی اور آگاہی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں 24/7فعال کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

عوام کسی بھی کورونا وائرس مسائل کے حوالے سے ٹیلی فون نمبر 0604920008، 0604920029 اور موبائل نمبر 03457308916 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے،حاجی پور شریف کی معروف سماجی شخصیت خانوادہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ میاں یوسف فرید نے کورونا وائرس بحران کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

یہ ایک عالمی وبا ہےاور پوری دنیا اس سے متاثر ہے جس میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں جبکہ ہم ترقی پزیر ممالک کی صف میں بھی آخری نمبروں پرہیں جس پر احتیاط اور حکومت پاکستان کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر و اقدامات اختیار کر کے قابو پایا جاسکتا ہے

اور اسے مزید پھیلنے سے بھی روکا جاسکتا ہے اور بحثیت مسلمان ہمارا ایمان و یقین ہے کہ خوف صرف اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کا ہونا چاہیئے اور اس موذی اور متعدی بیماری کے حوالے سے سنسی ،ڈر اور خوف پھیلانے سے اجتناب کیا جائے

اور صرف مصدقہ اور مستند خبر یا معلومات ہی دوسروں کو شیئر کیجائیں،اور اپنے ارد گرد صحت و صفائی کا خصوصی اہتمام اور خیال کیا جائے

اور فرمان نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کیمطابق صفائی نصف ایمان اور ایمان کی شرط ہے پر عمل پیرا ہوکر اورگھر دفتر دوکان وغیرہ سے باہر آنے جانے کی صورت میں باوضو رہ کر اس بیماری سے بچا جاسکتاہے

جوکہ بہترین حل ہے اور اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کے حضور خصوصی استغفار عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیاجائے تاکہ ہم اس عالمی مصیبت سے محفوظ رہ سکیں۔

About The Author