کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ کراچی ائرپورٹ پر جدید ترین سسٹم لگایا گیا ہے۔ کورونا سےنمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو چیک کیا جارہا ہے۔ سٹی اسٹیشن اور کینٹ اسٹیشن کو بھی سینیٹائزڈ کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کسی لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وفاق پوری کوشش کررہا ہے۔ کسی صوبے سے تفریق نہیں ہورہی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ این ڈی ایم اے دنیا بھر سے ضروری منگوا رہی ہے۔ جلد ہی کئی لاکھ ماسک سندھ میں پہنچ جائیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،