دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، خیبر پختونخوا صوبائی حکومت الرٹ ہوگئی

اس سلسلے میں تقریبات ، سرکاری محکموں پر پابندی کے ساتھ عبادت گاہوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کے مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں

پشاور: کورونا وائرس کا خطرہ پوری دنیا پر منڈلانے لگا ، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے بھی اقدامات کیے جانے لگے ہیں ۔

اس سلسلے میں تقریبات ، سرکاری محکموں پر پابندی کے ساتھ عبادت گاہوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کے مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر عوامی اجتماعات کو کم سے کم رکھنے کے لئے فوری اقدامات جاری کئے جانے لگے ہیں۔

محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نےاقلیتی عبادت گاہوں کو احتیاطی تدابیر کی گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں جسکے مطابق مذہبی پیشوا عبادت گاہوں میں کم سے کم افراد کی موجودگی یقینی بنائیں۔

محکمہ بحالی خیبر پختونخوانے بھی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 9محکموں کے علاوہ تمام صوبائی محکمے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، کھلے رہنے والے محکموں میں بھی 75 فیصد غیر ضروری عملے کو حاضری سے روک دیا گیا ہے۔

خیبر پختو نخوا میں گذشتہ روز تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاقوں ، منگا یونین کونسل مردان ، سفید ڈھیری پشاور ، اور بونیر کے گاوں متوانی کو بھی قرنطینہ قرار دیکر مکمل لاک ڈاون کردیا ہے۔

About The Author