دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 208 ہو گئی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ کی قائم کردہ فنڈ کمیٹی نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے

کراچی:  سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کے بعد وزیر اعلی سندھ کی جانب سے قائم کی گئی فنڈ کمیٹی نے مختلف اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ کمیٹی ممبر ڈاکٹر عبدالباری نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

ماہرین صحت نےنشہریوں کو گھروں میں محدود رہنے سمیت دیگر اہم مشورے بھی دئیے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ماسک کا استعمال نزلے زکام سے متاثرہ افراد کے لیے زیادہ ضروری ہے۔ شادی ہالز پر پابندی کا مقصد بڑے اجتماعات کو روکنا ہے۔ ہاتھوں کو صاف رکھنا سب سے اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق ناک ، منہ اور آنکھوں کا تحفظ بھی بے حد ضروری ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو گھروں میں محدود رہنے، ہاتھ نا ملانے، اچھی غذا کھانے کے ساتھ مشروبات کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔

About The Author