دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت  نے کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی

فیوی پیراور نامی دوا دو ہزار چوہ میں جاپان میں فلو، ییلو فیور،وغیرہ جیسی بیماریوں کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت  نے کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ،،، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین ادویات نہ دی جائیں۔

آئبوپروفین کورونا مریضو ں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔ ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ساتھ ہی ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔

جاپانی وائرس کش دوا کرونا کے علاج میں موثر ثابت ہو رہی ہے ،، فیوی پیراور نامی دوا دو ہزار چوہ میں جاپان میں فلو، ییلو فیور،وغیرہ جیسی بیماریوں کے لیے منظور کیا گیا تھا۔

تاہم اب اس نے چینی شہروں میں کورونا کے مریضوں میں حوصلہ افزا نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

About The Author