مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا کا خطرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف ’جنگ‘ کا اعلان کر دیا

دوسری طرف امریکا کی طرف سے معاشی پابندیوں کے ساتھ ایران کو کورونا سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے عزم کیا کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف مکمل جیت حاصل کرے گا۔

امریکی سینیٹ نے بھی کرونا وائرس کا امدادی پیکج بل منظور کر لیا۔ جبکہ امریک امیں ایک ہی روزمیں دو رکن کانگریس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے بین مک ایڈمز اور امریکی رکن کانگریس ماریوڈائز بالارٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جس کے بعد درجن سےزائداراکین کانگریس قرنطینہ میں چلےگئے ہیں۔

امریکا نے کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کر دی ہیں۔

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ممالک کے لیے عالمی بینک نے کاروبار اور معیشتوں کے لئے اپنے معاون پیکیج میں 14ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے غیر ملکی افراد کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اس کا اطلاق جمعے کو کیا جائے گا۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دیں گے لیکن کورونا کا کوئی خطرہ برداشت نہیں کر سکتے۔

جنو بی کوریا نے بھی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات تیز کر دئیے ہیں۔

دوسری طرف امریکا کی طرف سے معاشی پابندیوں کے ساتھ ایران کو کورونا سے لڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بارہ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں

%d bloggers like this: