مرتضی وباب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید نو کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اکیاسی ہوچکی ہے۔
دو سو نوے زائرین میں سے ایک سو تینتالیس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ بڑے اعلانات کی ضرورت ہے،،
سندھ میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 181 ہوگئی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وباب نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ 290 زائرین میں سے 143 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 3 ارب کے کورونا فنڈ کے قیام، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ بند کرنے جیسے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ صورتحال پر بڑے اعلانات کی ضرورت ہے،،لیکن وزیراعظم کا قوم سے خطاب پر اثر نہیں تھا۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 10ہزار ٹیسٹ کٹس درآمد کرچکے ہیں۔ سرکاری سطح پر آغا خان ، انڈس اور اوجھا اسپتال میں ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،