دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ریلوے اسٹیشنز پر کورونا کی روک تھام کے لئے کوئی انتظامات نہیں

کراچی کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی اسکریننگ کیلئے ایک مشین موجود ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،

لیکن ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کے ریلوے اسٹیشنز پر کورونا کی روک تھام کے لئے کوئی انتظامات نظر نہیں آتے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ہی صوبائی ادارے متحرک ہیں

لیکن پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی اسکریننگ کیلئے ایک مشین موجود ہے۔

مسافر کہتے ہیں ریلوے سینیٹائیزر اور ماسک تو دور،، ٹرینوں میں پانی کی ہی سہولت دے دیں تو غنیمت ہے

مسافروں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے کینٹ اسٹیشن پر اسکریننگ کے لئے ایک میڈیکل آفیسراور دو ہیلپرز کو متعین کیا ہے،، جنہوں نے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت دعوے تو کررہی ہے لیکن ہزاروں افراد کی آمد و رفت کے مقامات پر اسکریننگ کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونا تشویش کی بات ہے۔

About The Author