دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی شدید مندی دیکھی گئی

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی رہی اور ہینڈریڈ انڈیکس بائیس سو پوائنٹس کمی کے ساتھ تیس ہزار چارسو سولہ پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی شدید مندی دیکھی گئی۔

اس مرحلے پر ہینڈریڈ انڈیکس سولہ سو پوائنٹس کمی کے بعد اکتیس ہزار پوائنٹس کی سطح گنوا کر تیس ہزار پر آگیا،،

اور مارکیٹ پینتالیس منٹ کے لئے بند کرنا پڑی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں بائیس سو پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

انڈیکس چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد کمی سے تیس ہزار چار سو سولہ پر بند ہوا۔ دس روز کے دوران آج شدید مندی پر پانچویں بار مارکیٹ کو بند کرنا پڑا۔

About The Author